ETV Bharat / jammu-and-kashmir

ایس آئی اے کا بڈگام میں رہائشی مکان پر چھاپہ

جموں و کشمیر کے بڈگام میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے بیروہ میں عمر احمد شیخ کے مکان کی تلاشی لی ہے۔

ایس آئی اے کا بڈگام میں رہائشی مکان پر چھاپہ
ایس آئی اے کا بڈگام میں رہائشی مکان پر چھاپہ (file photo)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 11:32 AM IST

Updated : Nov 12, 2024, 1:05 PM IST

بڈگام: جموں و کشمیر کے وسطی ضلع بڈگام میں ریاستی تحقیقاتی ایجنسی (SIA) نے بیروہ علاقے میں ایک رہائشی مکان کی تلاشی لی۔ ایک سینئر اہلکار نے بتایا کہ ایس آئی اے کی ایک ٹیم نے بیروہ علاقے میں ایک شخص جس کی شناخت عمر احمد شیخ ولد فاروق احمد شیخ ساکن کنڈورہ کے طور پر کی گئی ہے، کے گھر پر چھاپہ مارا اور تلاشی لی۔

اہلکار نے مزید کہا کہ یہ تلاشی 2021 کی ایف آئی آر نمبر 13 کے سلسلے میں لی گئی، جو ایس آئی اے کی جانب سے درج کی گئی تھی۔ ایجنسی نے اس تلاشی کے لیے خصوصی عدالت سے سرچ وارنٹ حاصل کیا تھا۔

حال ہی میں ایک اور واقعے میں ایس آئی اے نے سری نگر کی خبر رساں ایجنسی کشمیر ڈاٹ کام کو ایک بیان میں کہا کہ ایک شخص نام کا احمد اللہ مالہ ساکن دلال محلہ سری نگر کو تھانہ ترزو سوپور کی ایف آئی آر نمبر 42/2013 میں گرفتار کیا گیا تھا۔

مزید پڑھیں: کشمیر میں’شش رنگ‘ کا اہتمام، فاروق عبدللہ نے کی مہمان خصوصی کے طور پر شرکت

یہ معاملہ اپریل 2013 میں پیر محلہ ہیگام سوپور میں دہشت گردوں کے حملے میں 04 پولیس اہلکاروں کی ہلاکت سے متعلق ہے۔ یہ مقدمہ ابتدائی طور پر تھانہ ترزو میں درج کیا گیا تھا۔ ابتدائی مرحلے میں اس پورے معاملے کی تفتیش سوپور کی پولیس نے کی تھی۔

Last Updated : Nov 12, 2024, 1:05 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.