ETV Bharat / jammu-and-kashmir

کپواڑہ میں سکیورٹی فورسز اور عسکریت پسندوں کے بیچ انکاؤنٹر جاری - ENCOUNTER IN KUPWARA

یہ انکاؤنٹر کپواڑہ کے ناگمرگ جنگلات میں سرچ آپریشن کے دوران شروع ہوا۔ ذرائع نے دو عسکریت پسندوں کی موجودگی کی اطلاع دی ہے۔

جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل فوٹو
جموں و کشمیر میں انکاؤنٹر کی فائل فوٹو (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Nov 12, 2024, 11:29 AM IST

Updated : Nov 12, 2024, 11:59 AM IST

کپواڑہ میں گولیوں کا تبادلہ جاری (ETV Bharat)

کپواڑہ: جموں و کشمیر کے کپواڑہ ضلع کے ناگمرگ علاقے میں انکاؤنٹر جاری ہے۔ علاقے میں عسکریت پسندوں اور سکیورٹی فورسز کے بیچ شدید گولی باری ہو رہی ہے۔ ذرائع کے مطابق علاقے میں دو عسکریت پسند کے گھرے ہو سکتے ہیں۔ فوج اور نیم فوجی دستوں نے مشترکہ طور پر پورے علاقے کو اپنے محاصرے میں لے لیا ہے۔ عسکریت پسندوں کے خلاف آپریشن جاری ہے۔

فوج نے تصدیق کی ہے کہ علاقے میں عسکریت پسندی کے خلاف آپریشن جاری ہے۔ یہ انکاؤنٹر کپواڑہ کے جنگلات میں چل رہا ہے۔ ذرائع کے مطابق جموں و کشمیر پولیس اور فوج نے خفیہ اطلاع ملنے کے بعد ناگمرگ کے جنگلات کو گھیرے میں لے کر مشترکہ طور پر سرچ آپریشن شروع کیا۔ ایک اہلکار نے بتایا کہ تلاشی کے دوران جنگل میں چھپے ہوئے عسکریت پسندوں نے سکیورٹی فورسز پر گولی چلائیں جس کے نتیجے میں یہ مسلح تصادم ہوا۔

قابل ذکر ہے کہ اس مہینے میں شمالی کشمیر میں گولی باری کا یہ چوتھا واقعہ ہے۔ حالیہ دنوں میں کشمیر میں مسلح تصادم میں اضافہ دیکھا گیا ہے۔ اس سے قبل 10 نومبر کو سوپور، سرینگر اور کشتواڑ میں بھی انکاؤنٹر ہوئے جب کہ کشتواڑ انکاؤنٹر کے دوران عسکریت پسندوں کی فائرنگ سے ایک نائب صوبیدار ہلاک ہو گیا۔

یہ بھی پڑھیں: کشتواڑ انکاؤنٹر میں اسپیشل فورسز کا ایک نائب صوبیدار ہلاک

سوپور انکاونٹر: رام پورہ راجپورہ جنگلات میں سرچ آپریشن آج دوسرے دن بھی جاری

سرینگر میں عسکریت پسندوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان انکاؤنٹر

Last Updated : Nov 12, 2024, 11:59 AM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.