ممبئی:ملک کی تمام ریاستوں کی طرح ممبئی میں بھی ماہ رمضان المبارک کی آمد کا استقبال کی تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔ہازاروں میں رونقیں دوبالا ہونے لگیں ہیں۔اسی درمیان مقامی رکن اسمبلی امین پٹیل نے کچھ ایسے ہوٹل والوں کو وارننگ بھی دی ہے کہ ماہ مقدس میں اُن کے کارکنان اُن جگہوں پر نظر رکھیں گے جو من مانی طریقے سے گاہکوں سے پیسے وصول کر رہے ہیں۔
سابق رکن اسمبلی یوسف ابراہنی نے کہا کہ کئی ایسے ہوٹل والے ہیں جو خاص کر بیرون ممالک اور غیر مسلموں کے ساتھ اس طرح کی حرکتیں کرتے ہیں ۔ہمیں اکثر اس طرح کی شکایتیں ملتی ہیں۔ اس لئے پہلے رمضان کو ہم ان جگہوں کا جائزہ لینے کے لیے جائیں گے۔
ای ٹی وی بھارت نے ان علاقوں میں جب پڑتال کی تو پتےچلا کہ کچھ ہوٹل ایسے ہیں جو اپنے مینو کے ساتھ ریٹ کارڈ بھی شائع کرتے ہیں ۔اس سے گاہک کو کیا کھانا ہے۔ اُس کے بارے میں پوری جانکاری رہتی ہے۔ اُس کی قیمت کے حساب سے کسٹمر کھانے کہ آرڈر دیتے ہیں لیکن کچھ ایسے ہوٹل ہیں جو مینو میں ریٹ لسٹ شائع نہیں کرتے۔ جس کی وجہ سے من مانی قیمت پر بل بنائی جاتی ہے۔ جس کا خمیازہ اکثر یہاں آنے والوں بھگتنا پڑتا ہے ۔