گیا:ضلع گیا کے بیلا گنج تھانہ علاقہ کے بیلاگنج پڑاؤ کے نزدیک واقع ایک مذہبی مقام کو شر پسند عناصروں نے نقصان پہنچانے کی غرض سے اس کے کچھ حصہ کو توڑ نےکی کوشش کی ہے۔ معاملہ طول نہیں پکڑے اس کو لے کر مقامی لوگوں نے دانشمندی کا ثبوت پیش کرتے ہوئے اس کی اطلاع فوری طور پر پولیس کو دی۔ جس کے بعد موقع پر پولیس پہنچی اور پورے حالات کا جائزہ لیا۔ ایس ایس پی آشیش بھارتی نے بتایا کہ مقامی تھانے کو اس کی اطلاع ملنے کے بعد تھانہ انچارج کی طرف سے انہیں فوری طور پر اطلاع دی گئی۔ جس کے بعد ان کی ہدایت پر لاء اینڈ آرڈر ڈی ایس پی خورشید عالم کو موقع پر بھیجا گیا۔ ڈی ایس پی خورشید عالم نے بتایا کہ موقع پر جب وہ پہنچے تو پایا کہ ایک مذہبی مقام کی دیوار ٹوٹی ہوئی ہے اور اس کے اندر کے حصہ کو بھی نقصان پہنچایا گیا ہے، پورے معاملہ کی تفتیش کی گئی ، کچھ لوگوں کی پہچان بھی کی گئی ہے۔ اس میں ایک شخص کو گرفتار بھی کیا گیا ہے اور اس سے پوچھ تاچھ کی گئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: