ممبئی: بی جے پی لیڈر اور سابق ایم پی راؤ صاحب دانوے کی مہاراشٹر کے جالنہ میں ایک کارکن کو لات مارنے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہو رہی ہے۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد متاثرہ کارکن نے اس پر وضاحت دی ہے۔
قابل ذکر ہے کہ سابق مرکزی وزیر مملکت راؤ صاحب دانوے مختلف وجوہات کی بنا پر ہمیشہ خبروں میں بنے رہتے ہیں۔ ویڈیو منظر عام پر آنے کے بعد دانوے ایک بار پھر سرخیوں میں آ گئے ہیں۔ اس ویڈیو کے وائرل ہونے کے بعد راؤ صاحب دانوے کو سوشل میڈیا پر شدید تنقید کا نشانہ بنایا جا رہا ہے۔
Arrogant BJP leader @raosahebdanve kicked a common man when he tried to get into the picture frame.
— Manish RJ (@mrjethwani_) November 12, 2024
This is the same way BJP kicks common people after coming to power! pic.twitter.com/tUMI8Vzk32
یہ واقعہ اس وقت پیش آیا جب سابق رکن اسمبلی جالنہ اسمبلی حلقہ سے شیوسینا کے امیدوار ارجن کھوتکر سے ملنے آئے۔ اس دوران جب دونوں لیڈروں کا فوٹو سیشن جاری تھا تو کچھ کارکنوں نے ان کے ساتھ تصویریں لینے کی کوشش کی۔ اس دوران دانوے نے کارکن کو لات مار دی۔
لات کھانے والے کارکن کا نام شیخ احمد ہے:
دانوے نے جس کارکن کو لات ماری اس کا نام شیخ احمد ہے۔ واقعہ بیان کرتے ہوئے شیخ نے کہا کہ، "وہ تیس سال سے دانوے کا دوست ہے۔ آج صبح جو ویڈیو وائرل ہوا ہے وہ غلط ہے، ایسی کوئی بات نہیں ہے۔ راؤصاحب دانوے کی قمیض پھنس گئی تھی۔ میں ان کے قریب کھڑا تھا اور میں نے ان کی قمیص اتارنے کی کوشش کی لیکن لات مارنے جیسی کوئی بات ہی نہیں تھی۔
واضح رہے دانوے پہلے بھی تنازعات میں رہے ہیں۔ ان کے خلاف 2016 کے انتخابات کے دوران " گھر آنے والی لکشمی کو منع نہیں کرنا" کے بیان پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
دانوے جالنہ سے ایم پی رہ چکے ہیں:
راؤ صاحب دانوے بھی جالنہ لوک سبھا حلقہ سے پانچ بار لوک سبھا الیکشن جیت چکے ہیں۔ تاہم اس لوک سبھا الیکشن میں انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔ کانگریس امیدوار ڈاکٹر کلیان کالے نے انہیں شکست دی۔ اس کے ساتھ ہی بھارتیہ جنتا پارٹی نے اسمبلی انتخابات کے لیے ایک انتظامی کمیٹی تشکیل دی ہے۔ فی الحال راؤ صاحب دانوے اس کمیٹی کے چیئرمین کی حیثیت سے ذمہ داری نبھا رہے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: