بنگلور : کرناٹک میں لوک آیکت حکام نے منگل کی صبح ریاست میں کئی مقامات پر چھاپے مارے۔ یہ کارروائی مبینہ طور پر کرپٹ سرکاری اہلکاروں کے خلاف کی گئی۔ لوک آیکت کے عہدیداروں ن داونگیرے، دھارواڑ، بیلگاوی، ہاویری اور بیدر کے علاوہ ریاست کے دیگر علاقوں میں سرکاری افسران کے گھروں اور دفاتر میں دستاویزات کی جانچ کی۔
لوک آیکت کے عہدیداروں نے ہاویری میں دیہی علاقوں میں پینے کے پانی کی فراہمی سے متعلق محکمہ کے اسسٹنٹ انجینئر (اے ای) کاشی ناتھ بھجنتری کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ جیسے ہی لوک آیکت کے اہلکار ان کے گھر پہنچے تو کاشی ناتھ بھجنتری نے اپنے گھر کی کھڑکی سے لاکھوں روپے باہر پھینک دیے۔ حکام نے بتایا کہ لوک آیکت پولیس منگل کی صبح ہاویری شہر کے بسویشور نگر علاقے میں واقع کاشی ناتھ بھجناتری کی رہائش گاہ پہنچی۔ اس دوران کاشی ناتھ بھجناتری نے 9 لاکھ روپے کا بنڈل کھڑکی سے باہر پھینک دیا۔ اس کے علاوہ گھر میں بستر سے 2 لاکھ روپے برآمد ہوئے۔ لوک آیوکت کے ایس پی ایم ایس کولپورے نے بتایا کہ پولیس نے گھر سے کل 14 لاکھ روپے کی نقدی ضبط کی ہے۔
لوک آیکت پولیس نے ہاویری شہر میں خواتین اور بچوں کی بہبود کے محکمے کے ڈپٹی ڈائریکٹر سرینواس الادارتی کے گھر پر بھی چھاپہ مارا۔ اس دوران اہلکاروں نے گھر کی تلاشی لی۔ اسی طرح محکمہ صنعت و تجارت کے اسسٹنٹ ڈائریکٹر کمل راج کے داونگیرے گھر پر بھی چھاپہ مارا گیا۔ لوک آیکت ایس پی ایم ایس کولپورے کی قیادت میں انسپکٹر مدھو سودن اور پربھو سمیت 10 سے زیادہ اہلکار چھاپے میں شامل تھے۔
یہ بھی پڑھیں: موڈا کیس: وزیراعلیٰ سدارامیا، اُن کی بیوی اور دیگر چار کے خلاف لوک آیکت ایف آئی آر - FIR Against CM Siddaramaiah
لوک آیکت کے افسران نے کرناٹک انڈسٹریل ایریا ڈیولپمنٹ بورڈ کے اسسٹنٹ ایگزیکٹو انجینئر گووندپا بھجنتری کے چھ مقامات پر چھاپے مارے۔ تین دھارواڑ میں، دو ساوادتی تعلقہ میں اور ایک چھاپہ نرگنڈہ میں مارا گیا۔