نئی دہلی: وزیر اعظم نریندر مودی آج بہار کا دورہ کریں گے اور تقریباً 12 ہزار ایک سو کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کا افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور قوم کے نام وقف کریں گے۔
اس موقع پر پی ایم مودی ملک بھر کے ریلوے اسٹیشنوں پر 18 جن اوشدھی کیندروں کو بھی وقف کریں گے۔
وہ آج دربھنگہ کا دورہ کریں گے اور صبح تقریباً 10:45 بجے، افتتاح کریں گے، سنگ بنیاد رکھیں گے اور تقریباً 12 ہزار ایک سو کروڑ روپے کے متعدد ترقیاتی پروجیکٹوں کو قوم کو وقف کریں گے۔
وزیر اعظم آل انڈیا انسٹی ٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز (AIIMS)، دربھنگہ کا ایک ہزار دو سو 60 کروڑ روپے سے زیادہ کی مالیت کا سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم کے دفتر (پی ایم او) کی طرف سے جاری کردہ ایک بیان میں کہا گیا ہے کہ اس میں ایک سپر اسپیشلٹی اسپتال اور ایک آیوش بلاک، ایک میڈیکل کالج، ایک نرسنگ کالج، ایک نائٹ شیلٹر اور رہائشی سہولیات ہوں گی۔
بیان میں کہا گیا ہے کہ وزیر اعظم بہار میں تقریباً پانچ ہزار ستر کروڑ روپے کے متعدد قومی شاہراہوں کے منصوبوں کا افتتاح اور سنگ بنیاد رکھیں گے۔
وزیر اعظم مودی ایک ہزار 740 کروڑ روپے سے زیادہ کے ریلوے پروجیکٹوں کا بھی سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
وہ ایک ہزار 520 کروڑ روپے سے زیادہ مالیت کے ریلوے پروجیکٹوں کو بھی قوم کو وقف کریں گے۔
وزیر اعظم پیٹرولیم اور قدرتی گیس کے شعبے میں چار ہزار 20 کروڑ روپے سے زیادہ کے متعدد اقدامات کا سنگ بنیاد بھی رکھیں گے۔
یہ بھی پڑھیں: