اردو

urdu

ETV Bharat / state

گلبرگہ میں پرامن فضا کو مکدرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ - Minority Youth in Gulbarga - MINORITY YOUTH IN GULBARGA

گلبرگہ میں مقامی نوجوانوں نے شہر کی پرمن فضا کو مکدر کرنے کی سازش رچنے والوں کے خلاف پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی اور مسلمانوں کے جذبات کو ٹہنس پہنچانے والوں کے خلاف جلد سے جلد کارروائی کا مطالبہ کیا۔

گلبرگہ میں پرامن فضا کو مکدرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ
گلبرگہ میں پرامن فضا کو مکدرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 10, 2024, 8:08 PM IST

گلبرگہ : ریاست کرناٹک کے گلبرگہ میں چند نامعلوم شرپسندوں نے مسلمانوں کے خلاف نعرہ بازی کرکے پرامن ماحول کو بگاڑنے کی کوشش کی۔متنازع نعرہ بازی کے خلاف چند مقامی نوجوانوں نے روضہ پولیس اسٹیشن میں شکایت درج کرائی ہے۔

گلبرگہ میں پرامن فضا کو مکدرکرنے والوں کے خلاف کارروائی کا مطالبہ (etv bharat)

مقامی نوجوانوں کا کہنا ہے کہ تہوار آتے ہی چند سماج دسمنر عناصر پر امن ماحول کو خراب کرنے کی کوشش میں مصروف ہوجاتے ہیں۔ گزشتہ سال کی طرح اس مرتبہ بھی عید الاضحی سے چند روز قبل رات کے وقت نامعلوم شرپسندوں کی جانب سے نعرہ بازی کی گئی۔

اس موقع محمد محسن نے بتاتے ہوئے کہا کہ کہ ٹیپو چوک پر رات 1.40 منٹ کے دوران چار افراد نے اپنے ہاتھوں‌ میں ہتھیار لیکر مسلمانوں کے خلاف نفرت انگیز نعرہ بازی کر تے ہوئے دہشت ماحول بنانے کی کوشش کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہاکہ گلبرگہ ایک پر امن شہر ہے۔تمام مذاہب کے لوگ یہاں مل جل کر رہتے ہیں۔لیکن لوگ یہاں کے ماحول کو خراب کرنے کی کوشش ر ہے ہیں۔ان کی وجہ سے کوگوں میں بے چینی پائی جارہی ہے۔پولیس سے اس معاملے میں مداخلت کرنے کی اپیل کی جارہی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:لوک سبھا انتخابات :گلبرگہ میں کانگریس کو بڑی کامیابی ملی

ان کا مزید کہنا ہے کہ‌ کچھ ہی دن میں عید الضحٰی آنے والی ہے ۔ اس لئے شہر میں دہشت کا ماحول پیدا کرنے کی کوشش کی جا ر ہی ہے ۔اس لئے شہر کے ہر چوک پر پولیس بندوبست کا اہتمام کر نے کے لئے اور شہر میں ماحول خراب کرنے والوں کو گرفتار نے کا مطالبہ کر تے ہوئے شکایت غرضی پیش کی گئی ۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details