غازی پور: یوپی کے غازی پور سے ایس پی ایم پی افضل انصاری نے مہا کمبھ کے بارے میں کہا ہے کہ یہ ایک بہت ہی قابل احترام مذہبی تقریب ہے۔ مہا کمبھ میں نہانے کے لیے دنیا کے کونے کونے سے لوگ آئیں گے۔ مہا کمبھ میں بہت سے عظیم سنت، مہاتما، مہنت اور بابا آئے ہیں۔ اس سے پہلے جو حکومتیں برسراقتدار رہی ہیں انہوں نے بھی انتظامات کئے ہیں۔ ایم پی افضل انصاری نے کہا کہ سوال اٹھایا جا رہا ہے کہ مہا کمبھ کے بجٹ کا استعمال ہو رہا ہے یا لوٹ مار کی جا رہی ہے۔ زیر بحث ہے کہ مہا کمبھ کے بجٹ میں اضافہ کرکے اسے ٹھیکیداروں کی کمائی کا ذریعہ بنادیا گیا ہے۔
انہوں نے کہا کہ سنتوں اور مہاتماوں نے بھی اس معاملے میں عدم اطمینان کا اظہار کیا ہے اور یہ معاملہ سپریم کورٹ تک پہنچ گیا ہے۔ ملک کا کوئی بھی شہری اس معاملے میں سوال اٹھا سکتا ہے، لیکن مہا کمبھ پر کوئی تبصرہ مناسب نہیں ہے۔ یہ مذہب اور ایمان کا سوال ہے۔
مسلم لیگ کے بارے میں وزیراعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ کے بیان پر بات کرتے ہوئے افضل انصاری نے کہا کہ ملک نہ تو مسلم لیگ کی ذہنیت سے چلے گا اور نہ ہی یوگی جی کی داداگیری سے۔
افضل انصاری نے کہا کہ ملک آئین کے مطابق ہی چلے گا۔ ہندوستان کا آئین ہماری سب سے بڑی کتاب اور مقدس کتاب ہے۔ ایلون مسک کی رپورٹ کے سوال پر رکن اسمبلی افضل انصاری نے کہا کہ یہ بہت بڑے خطرے کی علامت ہے۔