اردو

urdu

ETV Bharat / state

مراٹھواڑہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی اپیل - Maulana Nasimuddin Miftahi react

مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نے اورنگ آباد سمیت پورے مرہٹواڑہ کے علمائے کرام، ائمہ کرام اور برادران اسلام سے مرہٹواڑہ میں موسلا دھار بارش کے لیے بارگاہ رب العزت میں خصوصی دعا کی اپیل کی۔

مرہٹواڑہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی اپیل
مرہٹواڑہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی اپیل (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 31, 2024, 7:32 PM IST

اورنگ آباد:جامعہ اسلامیہ کاشف العلوم کے صدر مدرس و خدمات حجاج کمیٹی کے صدر الحاج مولانا محمد نسیم الدین مفتاحی نے اورنگ آباد سمیت پورے مرہٹواڑہ کے علمائے کرام ، ائمہ کرام اور برادران اسلام سے مرہٹواڑہ میں موسلا دھار بارش کے لیے بارگاہ رب العزت میں خصوصی دعا کی اپیل کی ہے۔

مرہٹواڑہ میں بارش کے لیے خصوصی دعا کی اپیل (etv bharat)

مولانا نسیم الدین مفتاحی نے اپنے بیان میں کہا کہ موسم باراں کے دو ماہ گزر گئے لیکن جا ئیکواڑی سمیت سبھی ڈیموں اور تالابوں میں خاطر خواہ آبی ذخیرہ نہ ہو سکا۔ ڈویژن کے آٹھوں اضلاع میں پانی کی شدید قلت کا مسئلہ برقرار ہے۔ اورنگ آباد شہر میں اب 10 تا 12 دن کے وقفہ سے آبرسانی ہو رہی ہے۔ ڈیم اور تالاب لبریز ہونے پر ہی پانی کی قلت کا مسئلہ حل ہو سکتا ہے۔

مولانا نسیم مفتاحی نے ای ٹی وی بھارت سے بات کرتے ہوئے کہا کہ علاقہ مرہٹواڑہ کو چھوڑ کر پورے ملک میں رحمت باراں جم کر برس رہی ہے۔ ہر طرف سے اطمینان بخش بارش کی خبریں موصول ہو رہی ہیں، صرف اورنگ آباد سمیت مرہٹواڑہ کے آٹھوں اضلاع میں رم جھم برسات ہو رہی ہے۔ یہ اللہ تعالیٰ کا نظام ہے۔اگر ہم توبہ و استغفار کا اہتمام کریں گے تو اللہ تعالیٰ موسلا دھار بارش برسائیں گے۔

ان کا کہنا تھا کہ سورۃ نوح میں اللہ تعالیٰ نے ارشاد فرمایا ہے ائے ایمان والوں! تم اپنے رب سے خوب توبہ و استغفار کرو، اللہ تم پر رحمتوں والی موسلا دھار بارش برسائیں گے۔ تمہارے مال اور اولاد میں برکت عطا فرمائیں گے تمہارے لئے باغات اور نہریں جاری کریں گے۔ اللہ کے رسول حضرت محمد نے فرمایا کہ اگر تم اپنے رب کے فرمانبردار ہو جاؤ اور توبہ و استغفار کرو تو اللہ تعالیٰ تم پر رات میں بارش برسائیں گے۔

یہ بھی پڑھیں:پانی کی چوری روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال

انہوں نے کہا کہ مرہٹواڑہ میں رم جھم بارش ہو رہی ہے اس لیے علمائے کرام نماز استسقاء کی اجازت نہیں دے رہے ہیں۔ لیکن استغفار کی کثرت، سچی تو بہ اور نمازوں کی پابندی سے اللہ رحمت باراں کا ضرور نزول فرمائیں گے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details