اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے مہسانہ میں تعمیراتی مقام پر زمین کھسکنے سے 7 مزدور ہلاک، دیگر زخمی

گجرات کے مہسانہ میں ایک تعمیراتی مقام پر زمین کھسکنے سے 7 مزدوروں کی موت ہو گئی۔ جبکہ تین چار مزدور دب گئے ہیں۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : 6 hours ago

MANY LABOURERS KILLED
گجرات کے مہسانہ میں تعمیراتی مقام پر زمین کھسکنے سے 7 مزدور ہلاک، دیگر زخمی (Photo: IANS)

مہسانہ: گجرات کے مہسانہ ضلع میں ہفتہ کو ایک تعمیراتی مقام پر زمین کھسکنے سے سات مزدوروں کی موقع پر موت ہو گئی۔ پولیس نے بتایا کہ یہ واقعہ ضلع ہیڈکوارٹر سے تقریباً 37 کلومیٹر دور کڈی قصبے کے قریب پیش آیا۔ اس بارے میں کڑی تھانے کے انسپکٹر پرہلاد سنگھ واگھیلا نے بتایا کہ جسل پور گاؤں میں بہت سے مزدور ایک فیکٹری کے لیے زیر زمین ٹینک بنانے کے لیے گڑھا کھود رہے تھے، جہاں ڈھیلی مٹی اندر گر گئی اور وہ ہلاک ہو گئے۔ انہوں نے کہا کہ 'پانچ لاشیں نکال لی گئی ہیں اور تین سے چار دیگر مزدوروں کے دبے ہونے کا خدشہ ہے۔'

اس حوالے سے مہسانہ کے ایس پی ترون دوگل نے بتایا کہ مہسانہ ضلع کے کڑی تعلقہ کے جسل پور گاؤں کے قریب ایک نجی کمپنی کی دیوار گرنے سے 7 افراد کی موت ہو گئی۔ بہت سے لوگوں کے پھنسے ہونے کا خدشہ ہے۔ انتظامیہ نے ریسکیو آپریشن شروع کر دیا ہے۔

تمام مزدوروں کی لاشیں نکال لی گئی ہیں۔ ایمبولینس اور پولیس جائے حادثہ پر موجود ہے۔ غور طلب ہے کہ واقعہ کی اطلاع ملتے ہی مزدوروں کے اہل خانہ میں کہرام مچ گیا۔ موقع پر لوگوں کی بڑی بھیڑ جمع ہوگئی۔ تعمیراتی جگہ پر جے سی بی کی مدد سے مٹی ہٹانے کا کام کیا جا رہا ہے۔ اس واقعے نے حفاظتی معیارات کو نظر انداز کرنے اور کام کی جگہوں پر کارکنوں کی حفاظت کے بارے میں سوالات اٹھائے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details