ETV Bharat / state

روس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مدھیہ پردیش کی طالبہ شریشتی شرما ہلاک - CAR ACCIDENT IN RUSSIA

مدھیہ پردیش کی 22 سالہ ایم بی بی ایس طالبہ کی روس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ میں موت ہوگئی۔

روس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مدھیہ پردیش کی طالبہ شریشتی شرما ہلاک
روس میں پیش آئے سڑک حادثہ میں مدھیہ پردیش کی طالبہ شریشتی شرما ہلاک (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2024, 2:15 PM IST

ستنا: مدھیہ پردیش کے میہار کی ایک 22 سالہ طالبہ روس میں پیش آئے ایک سڑک حادثہ ہلاک ہوگئی۔ وہ وہاں ایم بی بی ایس کی تعلیم حاصل کررہی تھیں۔ لڑکی کے اہل خانہ نے ریاستی حکومت سے لڑکی لاش ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ اہل خانہ اور روسی میڈیا کے مطابق یہ حادثہ جمعہ کی دوپہر اس وقت پیش آیا جب مدھیہ پردیش کے شہر میہار کی رہائشی شریشتی شرما اپنے چھ دوستوں کے ساتھ تفریح کےلئے گئی تھیں، اطلاعات کے مطابق ٹائر اچانک کار سے الگ ہونے کے سبب یہ حادثہ پیش آیا۔ حادثہ میں شدید زخمی شریشتی کی موقع پر ہی موت ہوگئی تاہم کار ڈرائیور سمیت دیگر طلبا محفوظ ہے۔

شریشتی کے والد ڈاکٹر رام کمار شرما کے مطابق شرشتی روس کے اوفا میں بشکیر یونیورسٹی سے ایم بی بی ایس کر رہی تھی۔ شریشتی والدین کی اکلوتی بیٹی تھی۔ والد کا میہر میں کلینک ہے۔ شرشتی بھی ڈاکٹر بننا چاہتی تھی۔ مدھیہ پردیش کے محکمہ داخلہ نے وزارت خارجہ کو خط لکھ کر روس میں کار حادثے میں ہلاک ہونے والے طالبہ کی لاش ملک واپس لانے کا مطالبہ کیا ہے۔ قبل ازیں متوفی طالبہ کے اہل خانہ نے شریشتی کی لاش کو آخری رسومات کے لیے بھارت لانے کے لیے حکومت سے مدد طلب کی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: بھارتی سفارت خانے کے اہلکار کی واشنگٹن ڈی سی مشن کے احاطے میں مشتبہ موت - Indian Embassy in Washington DC

سی ایم موہن یادو نے نے حادہ میں شریشتی کی موت پر افسوس کا اظہار کیا اور اہل خانہ کی مدد کا تیقن دیا۔

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.