ETV Bharat / jammu-and-kashmir

جموں وکشمیر انتخابات میں کانگریس کی کیوں رہی کم کارکردگی، تفصیلی رپورٹ پڑھیں - JAMMU KASHMIR ELECTIONS RESULT

جموں کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد تھا، تاہم اس بار این سی نے 42 نشستوں پر جیت حاصل کی۔

JAMMU KASHMIR ELECTIONS RESULT
جموں وکشمیر کے انتخابات میں کانگریس کی کیوں رہی کم کارکردگی (Etv Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 12, 2024, 6:27 PM IST

جموں: جموں و کشمیر میں دس سال بعد ہوئے اسمبلی انتخابات میں کانگریس اور نیشنل کانفرنس کے درمیان اتحاد تھا۔ تاہم اس بار این سی نے 42 نشستوں پر جیت حاصل کی۔ کانگریس جیسا کہ توقع تھی زیادہ تر خالی ہاتھ رہی۔ کانگریس پارٹی اپنے بل بوتے پر 37 میں سے صرف چھ سیٹیں جیت سکی ہے۔ ان میں جموں ڈویژن کی ایک نشست اور کشمیر ڈویژن کی پانچ نشستیں شامل ہیں۔

جموں و کشمیر کے پچھلے نو اسمبلی انتخابات میں کانگریس کی یہ سب سے کم کارکردگی رہی ہے۔ اس سے قبل 1996 کے انتخابات میں پارٹی کو 7 سیٹیں ملی تھیں۔ اس بار کانگریس کے ووٹ فیصد میں 2014 کی 12 سیٹوں کے مقابلے میں کمی آئی ہے۔ حالانکہ اس بار کانگریس پچھلی بار کی چار سیٹوں کے مقابلے کشمیر میں پانچ سیٹیں جیتنے میں کامیاب ہوئی ہے، لیکن جموں ڈویژن میں پانچ کے بجائے اسے صرف ایک ہی ملی ہے۔

سال 2014 کے اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے 87 میں سے 86 سیٹوں پر اپنے امیدوار کھڑے کیے تھے۔ ان میں لداخ کی چار سیٹیں شامل تھیں۔ پارٹی نے نوبرا، لیہہ اور کارگل کی تین سیٹیں جیتی تھیں۔ اس بار لداخ کے الگ مرکز کے زیر انتظام علاقہ بننے کی وجہ سے مذکورہ بالا چار اسمبلی حلقے جموں و کشمیر سے باہر رہ گئے تھے۔ اس الیکشن میں کانگریس نے کشمیر کی چار سیٹیں سوپور، بانڈی پورہ، دیوسار اور شنگس جیتی تھیں، جب کہ جموں ڈویژن میں پارٹی نے پانچ سیٹیں جیتی تھیں- اندراول، بانہال، گلاب گڑھ، گول ارناس اور سورنکوٹ۔

پارٹی نے کل 867883 ووٹ حاصل کیے تھے جو کل ووٹوں کا 18.01 فیصد تھے۔ لیکن 2024 کے اسمبلی انتخابات میں پارٹی صرف 682666 ووٹ حاصل کر سکی اور یہ ووٹ فیصد 11.97 فیصد رہا۔ اس بار کانگریس نے بی جے پی کو شکست دینے کے لیے این سی کے ساتھ سیٹوں پر اتحاد کیا تھا۔ ان میں سے پارٹی 32 سیٹوں پر لڑ رہی تھی اور دونوں پارٹیاں پانچ پر دوستانہ طور پر میدان میں تھیں۔

اس بار کانگریس کو کشمیر ڈویژن سے پانچ سیٹوں پر کامیابی ملی ہے۔ اس میں باگورہ کریری میں عرفان حفیظ لون، بانڈی پورہ میں نظام الدین، وسطی شالٹینگ سے ریاستی صدر طارق حمید قرہ، اننت ناگ سے پیرزادہ محمد سعید اور ڈورو سے سابق ریاستی صدر غلام احمد میر نے کامیابی حاصل کی ہے، جب کہ پارٹی نے جموں خطے میں سے واحد راجوری سیٹ پر کامیابی حاصل کی ہے۔

جموں خطے کی راجوری سیٹ سے افتخار احمد جیت گئے۔ لیکن پارٹی بانہال اپنی سیٹ نہیں بچا سکی۔ 2014 میں اس سیٹ سے پارٹی کے سابق ریاستی صدر وقار رسول وانی نے کامیابی حاصل کی تھی۔ 2014 میں کانگریس نے سورنکوٹ سے بھی کامیابی حاصل کی تھی، لیکن اس بار کانگریس سورنکوٹ سیٹ بھی ہار گیا۔

جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے سیٹیں جیتی:

  • سال 2024: 6
  • سال 2014: 12
  • سال 2008: 17
  • سال 1996: 7
  • سال 1987: 26
  • سال 1983: 26
  • سال 1977: 11
  • سال 1972: 58
  • سال 1967: 61

نیشنل کانفرنس اور کانگریس دونوں نے پانچ سیٹوں پر امیدوار کھڑے کیے تھے۔ اس میں ایک بانہال کی نشست بھی تھی۔ کانگریس کے سابق ریاستی صدر وقار رسول وانی نے 2014 کے انتخابات میں اس سیٹ سے کامیابی حاصل کی تھی۔ لیکن سیٹ اتحاد کے دوران اس سیٹ پر این سی کے ساتھ معاہدہ نہیں ہو سکا۔ اگر این سی یہ سیٹ کانگریس کے لیے چھوڑ دیتی تو کانگریس کی جیت 100 فیصد یقینی تھی۔

اس نشست پر دونوں جماعتوں کے امیدواروں کے درمیان مقابلے کے باعث دونوں جماعتوں کے ووٹرز آپس میں بٹ گئے۔ جس کی وجہ سے کانگریس کو نقصان اٹھانا پڑا۔ اس میں این سی کے سجاد شاہین نے 33128 ووٹ لے کر کامیابی حاصل کی جبکہ کانگریس کے وقار رسول وانی 20458 ووٹ لے کر تیسرے نمبر پر رہے اور انہیں شکست کا منہ دیکھنا پڑا۔

یہ بھی پڑھیں:

جموں و کشمیر میں صدر راج کیوں نافذ کیا گیا تھا؟ نئی حکومت بننے کے بعد ختم ہوجائے گا

ETV Bharat Logo

Copyright © 2024 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.