تروولور: میسور سے دربھنگہ جارہی باگمتی ایکسپریس (میسور-دربھنگہ ایکسپریس 12578) کاورپیٹائی ریلوے اسٹیشن کے قریب ایک مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ اس تصادم کے بعد مسافرین سے بھری دو بوگیوں میں آگ بھڑک اٹھی جس سے مسافرین میں کشیدگی پھیل گئی۔ حادثہ کے بعد تقریباً 12 سے 13 بوگیاں پٹری سے اتر گئیں۔ اطلاعات کے مطابق مسافر ٹرین رات ساڑھے آٹھ بجے کے قریب مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔
STORY | Express train rams into stationary train in Tamil Nadu
— Press Trust of India (@PTI_News) October 11, 2024
READ: https://t.co/bKX61dBdMH
VIDEO:
(Full video available on PTI Videos - https://t.co/n147TvqRQz) pic.twitter.com/jjbDRoMX2O
ٹرین حادثے کی وجہ سے چنئی سنٹرل ریلوے اسٹیشن سے روانہ ہونے والی ٹرینیں تاخیر کا شکار ہوگئیں۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق متعدد افراد کے زخمی ہونے کا خدشہ ہے۔ تفصیلات کے مطابق مال گاڑی کاوارائی پیٹائی ریلوے اسٹیشن پر کھڑی تھی کہ مسافر ٹرین اس سے ٹکرا گئی۔ حادثے میں عملہ محفوظ ہے۔ ریلوے حکام نے بتایا کہ ایسا لگتا ہے کہ ایکسپریس ٹرین ایک لوپ لائن میں گھس پڑی اور وہاں کھڑی مال گاڑی سے ٹکرا گئی۔ حکام کے مطابق حادثہ میں کم از کم 19 افراد زخمی ہو گئے۔ سدرن ریلوے حکام نے مزید کہا کہ حادثہ میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ہے اور نہ ہی کسی زخمی کی حالت تشویشناک ہے۔
VIDEO | Mysuru-Darbhanga Express met with an accident near Kavarapettai Railway Station in the Chennai Division, causing derailment of at least two coaches. More details awaited.
— Press Trust of India (@PTI_News) October 11, 2024
(Source: Third Party) pic.twitter.com/ukS2r9WicS
چنئی ڈویژن میں ہیلپ لائن نمبر جاری
میسور-دربھنگہ ایکسپریس حادثے کے بعد چنئی ڈویژن میں ہیلپ لائن نمبر 04425354151، 04424354995 جاری کیے گئے ہیں۔ ریلوے حادثے سے متعلق کسی بھی قسم کی معلومات کے لیے دیے گئے ہیلپ لائن نمبر سے مدد حاصل کی جا سکتی ہے۔