اردو

urdu

ETV Bharat / state

منصور علی خان نے نیٹ تنازعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا - NEET exam irregularities

Demanded investigation into NEET exam irregularities کرناٹک میں کانگریس رہنما منصور علی خان نے نیٹ امتحانات میں مبینہ دھاندلی کی تحقیقات کا مطالبہ کیا اور این ٹی اے کی نااہلی پر سوال اٹھائے۔

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 15, 2024, 5:11 PM IST

بنگلور: NEET امتحان میں مبینہ دھاندلی معاملہ پر میں آل انڈیا کانگریس کمیٹی کے سکریٹری منصور علی خان نے حکمراں بی جے پی پر بدعنوانی کا الزام لگایا ہے۔ انہوں نے کہا، بی جے پی کے دور حکومت میں گھوٹالے بڑے پیمانے پر جاری ہیں۔ NEET امتحان میں دھاندلی سے بچوں کے مستقبل کے ساتھ کھلواڑ کیا جارہا ہے۔ خان نے نیشنل ٹیسٹنگ ایجنسی (NTA) پر تنقید کرتے ہوئے ادارہ کو نااہل قرار دیا۔ انہوں نے NEET امتحان کے انعقاد میں ایجنسی کی دیانتداری اور شفافیت کے حوالے سے کئی اہم سوالات اٹھائے جو کہ ہندوستان میں میڈیکل کالجوں کے لیے ایک اہم داخلہ ٹیسٹ ہے۔

منصور علی خان نے نیٹ تنازعہ کی مکمل تحقیقات کا مطالبہ کیا (ETV Bharat)



حال ہی میں جاری کئے گئے NEET امتحان کے نتائج کے ساتھ ہی اس میں دھاندلی کے الزامات لگائے جارہے ہیں۔ اس حوالے سے منصور علی خان نے کہا کہ بی جے پی کے دور حکومت میں گھوٹالے عروج پر ہیں۔ منصور علی خان نے اس مبینہ گھوٹالے کی مکمل تحقیقات پر زور دیا تاکہ قصورواروں کو کیفر کردار تک پہنچایا جا سکے۔ NEET امتحان 1.6 ملین سے زیادہ طلباء نے لکھا تھا۔ دھاندلی کے الزامات کے بعد جس سے طلباء اور والدین میں تشویش کی لہر دیکھی گئی۔ اس سلسلہ میں منصور علی خان نے اس معاملہ میں ملوث لوگوں کی شناخت کی جانی چاہئے اور اس کےلئے جامع تحقیقات کی جائے۔ منصور خان نے زور دے کر کہا، "ہمارے بچوں کا مستقبل داؤ پر لگا ہوا ہے۔ " مجرموں کو کٹہرے میں لانے اور امتحانی عمل میں اعتماد بحال کرنے کے لیے مکمل تفتیش ضروری ہے۔"

ABOUT THE AUTHOR

...view details