ETV Bharat / jammu-and-kashmir

سردیوں کے ایام میں عوام کو صاف پانی فراہم کرنے کیلئے مزید اقدامات کی ضرورت: ایم ایل اے غلام محیدالدین میر - MLA RAJPURA GHULAM MOHIUDDIN MIR

ایم ایل اے راجپورہ نے انتظامیہ سے اپیل کی کہ وہ ان سردیوں کے ایام میں عوام کو راحت پہنچانے کیلئے مزید اقدامات کرے۔

ایم ایل اے راجپورہ کی انتظامیہ سے عوام کو راحت پہنچانے کی اپیل
ایم ایل اے راجپورہ کی انتظامیہ سے عوام کو راحت پہنچانے کی اپیل (ETV Bharat)
author img

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Dec 31, 2024, 12:30 PM IST

Updated : Dec 31, 2024, 1:11 PM IST

ایم ایل اے راجپورہ کی انتظامیہ سے عوام کو راحت پہنچانے کی اپیل (ETV Bharat)

پلوامہ: جموں و کشمیر کے اسمبلی حلقے راجپورہ سے ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے محمکہ جل شکتی کے وزیر جاوید احمد سے گزارش کی کہ وہ ضلع پلوامہ کا دور کرکے عوام کے مشکلات کا ازالہ کریں اور خاص طور سے صاف پانی کی سپلائی کے سلسلے میں اقدامات اٹھائیں۔ انہوں نے کہا ضلع افسران سے اپیل کی وہ عوام کو راحت پہنچانے کے لئے سامنے آئیں تاکہ عوام کو ان سردیوں کے ایام کے دوران زیادہ مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔

قابل ذکر ہے کہ مرکز کے زیر انتظام خطہ جموں و کشمیر کی گورنر انتظامیہ کے ساتھ ساتھ اضلاع کی انتظامیہ ہر گھر نل ہر گھر جل پہچانے کا دعویٰ کررہی ہے، تاہم یہ دعوے زمینی سطح پر کھوکھلے ثابت ہورہے ہیں۔ سردیوں کے ان ایام کے دوران کئی علاقوں میں پینے کا پانی میسر نہیں ہے اور جن علاقوں میں ہے وہاں شدید سردیوں کے دنوں میں پانی کی پائپیں جم جاتی ہیں جس کی وجہ سے عوام کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑتا ہے۔ ضلع پلوامہ میں بھی لوگوں کو موجودہ ایام میں اسی صورت حال کا سامنا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ترال میں برفباری سے پیدا شدہ صورت حال پر ہنگامی میٹنگ

ضلع پلوامہ میں محمکہ جل شکتی کے پاس چند ہی پانی کے ٹینکر ہے جن کے ذریعے عوام کو پانی سپلائی کیا جاتا ہے جو ناکافی ہے۔ اس سلسلے میں ایم ایل اے غلام محی الدین میر نے مزید اقدامات اٹھانے پر زور دیا ہے۔

Last Updated : Dec 31, 2024, 1:11 PM IST
ETV Bharat Logo

Copyright © 2025 Ushodaya Enterprises Pvt. Ltd., All Rights Reserved.