نوئیڈا : ریاست اتر پردیش میں یوں تو روز ہی کچھ نہ کچھ حیران کن خبریں گردش کرتی رہتی ہیں، لیکن اس بار نوئیڈا کے سیکٹر 122 میں ایک نیا معاملہ سامنے آیا ہے۔ محکمہ بجلی نے جولائی میں سی بلاک کے رہنے والے ریلوے کارکن بسنت شرما کو 4.02 کروڑ روپے کا بجلی کا بل بھیجا ہے۔ فون پر بل کا میسج آتے ہی بسنت کے ہوش اڑ گئے۔ ویسے تو میٹر ریڈنگ اور بجلی کے بل بنانے میں الیکٹرسٹی کارپوریشن کی جانب سے مسلسل غفلت برتی جارہی ہے۔ لیکن یہ معاملہ تو لاپروائی اور غیر زمہ داری کی انتہا ہے۔ بجلی کارپوریشن نے جولائی میں ریلوے ملازم بسنت شرما کو 4.02 کروڑ روپے کا بجلی کا بل بھیجا ہے۔
نوئیڈا: محکمہ بجلی نے کروڑوں کا بل بھج کر صارف کے ہوش اڑادئیے - Four crore electricity bill
Man receives 4 crore electricity bill اترپردیش کے نوئیڈا میں واقع ایک مکان کو محکمہ بجلی نے 4 کروڑ کا بل بھیج دیا۔ 4 کروڑ روپئے پر مشتمل بجلی کا بل دیکھ کر صارف کے ہوش اڑ گئے۔
Published : Jul 19, 2024, 10:05 PM IST
محکمہ بجلی کی جانب سے بھیجے گئے پیغام میں انہیں 24 جولائی تک رعایت کے ساتھ بل جمع کرانے کو کہا گیا ہے۔ یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مقررہ مدت کے اندر بل جمع کرانے پر انہیں تقریباً 2.84 لاکھ روپے کی چھوٹ ملے گی۔ ہے نہ ہنسی اور افسوس کی بات! بسنت جو اس وقت شملہ میں زیر تربیت ہیں، نے آر ڈبلیو اے حکام کو اس کی اطلاع دی۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ وہ جلد ہی محکمہ بجلی سے شکایت درج کرائیں۔ اس وقت ایک گھریلو ملازمہ اس کے گھر میں رہتی ہے۔ ہر ماہ اس کا بل ڈیڑھ ہزار روپے کے درمیان آتا ہے۔
بسنت نے بتایا کہ پچھلے مہینے کا بجلی کا بل 1400 روپے تھا۔ جس میں اس بار براہ راست 28 ہزار گنا اضافہ ہوا۔ سیکٹر 122 کے آر ڈبلیو اے صدر ڈاکٹر اومیش شرما نے کہا کہ بجلی کارپوریشن کی طرف سے میٹر ریڈنگ صحیح طریقے سے نہیں لی جاتی ہے۔ اس سیکٹر میں پہلے بھی غلط بل آتے رہے ہیں۔ اس کے بعد صارفین کو بل درست کروانے کے لیے الیکٹرسٹی کارپوریشن کے چکر لگانے پڑتے ہیں۔ مسلسل شکایات کے باوجود بجلی کارپوریشن سسٹم کو ٹھیک نہیں کر رہی ہے۔