اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے پیش نظر بی جے پی نے اتوار کو 99 امیدواروں پر مشتمل امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی۔

مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی
مہاراشٹر اسمبلی انتخابات: بی جے پی نے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کردی (Etv Bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Oct 20, 2024, 5:26 PM IST

ممبئی: بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) نے مہاراشٹر اسمبلی انتخابات کے لیے اپنے 99 امیدواروں کی پہلی فہرست جاری کر دی ہے۔ نائب وزیر اعلی دیویندر فڑنویس اور ریاستی بی جے پی صدر چندر شیکھر باونکولے سمیت اہم لیڈران کا نام فہرست میں شامل کیا گیا ہے۔ فڑنویس کو ناگپور ساؤتھ ویسٹ سے امیدوار بنایا گیا جبکہ باونکولے کامٹھی سے الیکشن لڑیں گے۔ دیگر قابل ذکر ناموں میں جامنیر سے وزیر گریش مہاجن، بلارپور سے سدھیر منگنٹیوار، باندرہ ویسٹ سے آشیش شیلر، مالابار ہل سے منگل پربھات لودھا، راہول نارویکر کولابہ سے اور چھترپتی شیویندراجے بھوسلے ستارہ سے الیکشن لڑیں گے۔

فہرست میں نمایاں سیاسی خاندانوں پر توجہ مرکوز کی گئی ہے۔ سابق وزیر اعلی اشوک چوان کی بیٹی سریجایا اشوک چوان بھوکر سے اور سابق مرکزی وزیر راؤ صاحب دانوے کے بیٹے سنتوش دانوے کو بھوکردن سے امیدوار بنایا گیا۔ بہت جلد دوسری فہرست جاری کرنے کی توقع کی جارہی ہے کیونکہ اتحاد کے اندر سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت ابھی جاری ہے۔ مہاراشٹرا میں اسمبلی انتخابات کے اعلان کے ساتھ ہی سیاسی گہما گہمی میں اچانک اضافہ دیکھا جارہا ہے۔

یہ بھی پڑھیں: مہاراشٹر اور جھارکھنڈ اسمبلی انتخابات کےلئے آج تاریخوں کا اعلان، سہ پہر 3.30 بجے الیکشن کمیشن کی پریس کانفرنس

امید کی جارہی ہے کہ بہت جلد دیگر پارٹیوں کی جانب سے بھی امیدواروں کا اعلان کردیا جائے گا۔ کانگریس، این سی پی شردپوار اور شیوسینا (ادھو) اتحاد نے بھی اعلان کیا ہے کہ سیٹوں کی تقسیم پر بات چیت مکمل ہوچکی ہے اور بہت جلد امیدواروں کی فہرست جاری کی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details