ممبئی: حاجی اسماعیل حاجی حبیب مسافر خانہ وقف ٹرسٹ مسجد کو لیک سیاست گرمائی ہوئی ہے۔ مہاراشٹر اسمبلی میں علاقائی رکن اسمبلی امین پٹیل نے حکومت سے اس مسجد کی حفاظت کا مطالبہ کیا۔ اس کے بعد سابق ریاستی وزیر عارف نسیم خان نے نے آج مسجد کا دورہ کیا۔
نسیم خان نے کہا کہ وقف کی املاک کی ہم حفاظت کے لیے ہر قدم اٹھانے کے لئے پوری طرح سے تیار ہیں۔ یہ وقف کی ملکیت ہے جو علاقائی سیاست کی نذر ہو گئی ہے۔ دوسری طرف لیکن مسجد ذمیدراں کا کہنا ہے کہ یہ سیاسی اسٹنٹ ہے کیونکہ طویل مدت سے ہم اس کی قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔
اس معاملے کی قانونی لڑائی لڑنے والے یوسف باغ والا نے کہا کہ اس مسجد کے ذمہ دران پہلے سے ہی مسجد کے وجود کو بچانے کے لیے قانونی لڑائی لڑ رہے ہیں۔ علاقے میں از سر نو تعمیر ہونے والے پروجیکٹ ایس بی يو ٹی اس مسجد کی جگہ کو اپنے رڈیولومنٹ پروجیکٹ میں شامل کر چکی ہے لیکن مسجد کو مسجد ماننے سے انکار کے رہی ہے۔