لکھنؤ: سماج وادی پارٹی(ایس پی) نے اتوار کو 7امیدواروں بشمول سابق وزیر بابو سنگھ کشواہا کو اپنا امیدوار بنایا ہے۔ پارٹی کی جانب سے جاری لسٹ کے مطابق پارٹی نے کشواہا کو جونپور پارلیمانی حلقے سے بی جے پی امیدوار کرپا شنکر سنگھ کے مقابل میں کھڑا کیا ہے۔قابل ذکر ہے بابو سنگھ کشواہا مایاوتی حکومت میں وزیر تھے اور ان کے کافی نزدیکی تصور کئے جاتے تھے۔
کشواہا کا بعد میں مایاوتی سے اختلاف ہوگیا اور انہیں بی ایس پی سے نکال دیا گیا۔ انہیں نیشنل رورل ہیلتھ مشن(این آر ایچ ایم) اسکیم میں جیل بھی ہوئی۔بی ایس پی سے نکالے جانے کے بعد انہوں نے بی جے پی میں شمولیت اختیار کرلی۔لیکن وہ بھگوا پارٹی میں زیادہ دیر تک نہ رہ سکے۔ بعد میں کشواہا نے اپنی جن ادھیکار پارٹی(جے اے پی) بنائی۔ان کی پارٹی نےسال 2022 میں اترپردیش اسمبلی انتخابات میں متعدد سیٹوں سے الیکشن لڑا۔