اردو

urdu

ETV Bharat / state

عام لوگوں کے لیے قربان ہونا ہے تومیں اس کے لیے تیار یوں: یوسف پٹھان - lok sabha election 2024

Yusuf Pathan on Voters: بہرامپور سے ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے کہا کہ وہ عوام کی خدمت کے لیے انتخابی میدان میں اترے ہیں۔ انہیں لگتا ہے کہ عام لوگوں کے لیے قربان ہونا ہے تو وہ اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہیں۔

عام لوگوں کے لئے قربان ہونا ہے تومیں اس کے لئے تیار یوں:یوسف پٹھان
عام لوگوں کے لئے قربان ہونا ہے تومیں اس کے لئے تیار یوں:یوسف پٹھان (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 13, 2024, 3:52 PM IST

بہرامپور:ملک کی دسری ریاستوں کی مغربی بنگال میں بھی آٹھ پارلیمانی حلقوں میں لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلے کے لیے سخت سکیورٹی انتظامات کے درمیان ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔

مغربی بنگال کے مرشدآباد ضلع کے بہرامپور پارلیمانی حلقہ میں کانگریس کے سنئیر رہنما ادھیر رنجن چودھری اور ہندوستانی کرکٹ ٹیم کے سابق آل راونڈر اور ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان کے درمیان دلچسپ مقابلہ جاری ہے۔ ترنمول کانگریس کے امیدوار یوسف پٹھان نے کہا کہ بہرامپور پارلیمانی حلقہ میں پر سکون انتخابات ہو رہے ہیں۔ خواتین اور نوجوانوں کے درمیان زبردست جوش و خروش پایا جا رہا ہے۔ بڑی تعداد میں لوگ ووٹنگ کے لئے اپنے اپنے گھروں سے باہر نکل رہے ہیں۔ یوسف پٹھان نے کہا کہ لوگوں کا جوش و خروش دیکھ کر بہت اچھا لگ رہا ہے۔ انہوں نے سبھی لوگوں سے ووٹنگ میں بڑھ چڑھ کر حصہ لینے کی اپیل کی۔

یہ بھی پڑھیں:حیدرآباد سے بی جے پی امیدوار مادھوی لتھا کے خلاف مقدمہ درج

انہوں نے کہا کہ مجھے اس سے کوئی فرق نہیں پڑتا ہے کہ میرا مقابلہ کس ہے۔ میں یہ سوچ رہا ہوں کہ بہرامپور کے عوام میری اتنی حمایت کر رہے ہیں تو میں ان کے لیے کیا کرسکتا ہوں۔ اگر مجھے بہرامپور کے عام لوگوں کے لیے قربان ہونا پڑے تو میں اس کے لیے پوری طرح سے تیار ہوں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details