نندی گرام:لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں سات ریاستوں کے کل 58 سیٹوں پر ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں چھٹے مرحلے کی ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ جنگل محل اور مدنی پور کے دو علاقوں میں ہفتہ کی صبح سے ووٹنگ کا سلسلہ جاری ہے۔ پولنگ بوتھس پر عوام کی لمبی قطاریں دیکھی گئی ہیں۔
شرقی مدنی پور ضلع کے تمولک پارلیمانی حلقہ کے نندی گرام پر سب کی نظریں مرکز ہے ۔ لوک سبھا انتخابات سے چند گھنٹے قبل اس نندی گرام میں خون بہا تھا۔ بی جے پی کے مقامی لیڈر کی ماں کو قتل کر دیا گیا۔
ترنمول کانگریس کو چھوڑ کر بی جے پی میں شامل ہونے والے حزب اختلاف کے رہنما شبھندو ادھیکاری نے اسمبلی انتخابات 2021 میں وزیراعلی ممتابنرجی کو نندی گرام میں ہی شکست دی تھی ۔