اردو

urdu

ETV Bharat / state

لکھنؤ سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ داخل کیا، کہا راجناتھ کو تاریخی شکست دیں - Lok Sabha Election 2024 - LOK SABHA ELECTION 2024

India Alliance Candidate in Lucknow: لکھنؤ سے انڈیا اتحاد کے سماج وادی پارٹی کے امیدوار روی داس ملہوترا نے آج لکھنؤ کلیکٹریٹ پہنچ کر پارلیمانی انتخابات کے لیے پرچہ نامزدگی داخل کیا۔ اس موقعے پر انہوں نے کہا کہ ہم عام لوگوں کی بھرپور حمایت کی بدولت راجناتھ کو تاریخی شکست دیں گے۔

لکھنو سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ داخل کیا، کہا راجناتھ کو تاریخی شکست دیں
لکھنو سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ داخل کیا، کہا راجناتھ کو تاریخی شکست دیں

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 1, 2024, 5:10 PM IST

لکھنو سے انڈیا اتحاد کے امیدوار نے پرچہ داخل کیا، کہا راجناتھ کو تاریخی شکست دیں

لکھنؤ:اس موقعے پر سماجوادی پارٹی کے امیدوار روی داس ملہوترا نے ای ٹی وی بھارت سے خاص بات چیت کرتے ہوئے کہا کہ وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ کے پرچے نامزدگی کے جلوس میں جو بھی ہجوم نظر آرہا تھا، وہ بھیڑ مقامی نہیں تھی۔ ان کے چہرے پر لکھنؤ کے عوام وؤٹ نہیں کرتے، یہی وجہ ہے کہ انہوں نے دو وزراء اعلیٰ اعلی کے ساتھ پرچہ نامزدگی داخل کیا۔

راجناتھ سنگھ کے بیٹے نیرج کے بیان پر اپنے رد عمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ انہوں نےجو کہا کہ روداس لڑائی میں نہیں ہیں۔ ان کی لڑائی بی ایس پی کے امیدوار سرور ملک سے ہے، یہ سراسر غلط ہے بلکہ سرور ملک بی جے پی کی بی ٹیم ہیں۔ آج ہمارے ساتھ لکھنؤ کے عوام کا ایک ہجوم ہے جو پرچہ داخل کرنے کے لیے ہمارے ساتھ آیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ ہم کامیاب ہونے کے بعد لکھنو کے ہر محلے میں سرکاری اسکول طبی سہولیات اور دیگر بنیادی مسائل پر کام کریں گے ۔تاکہ لکھنو خوشحال ہو لکھنو کے لوگوں کو پریشانیوں سے نجات ملے۔ وزیر دفاع نے اپنے مدت کار میں کوئی خاص کام نہیں کیا ہے۔یہی وجہ ہے کہ لوگوں میں اشتعال ہے ۔ اس بار وہ انڈیا اتحاد کے امیدوار کو کامیاب کریں گے رویداس ملہوترا کا انتخابی نعرہ ہے کہ انہوں نے دنیا بھر میں جیل جانے کا ریکارڈ قائم کیا ہے۔

ان کا کہنا ہے کہ عوامی مسائل کو لے کر کے ہم ہمیشہ میدان میں رہے ہیں اور یہی وجہ ہے کہ مجھے بار بار جیل بھیجا گیا۔ گنیز بک میں میرا نام سب سے زیادہ جیل جانے والوں میں شامل ہے۔ روی داس ملہوترا لکھنو کے مرکزی حلقہ اسمبلی سے رکن اسمبلی ہیں ان کا یہ بھی کہنا تھا کہ بی جے پی کے نائب وزیراعلی برجیش پاٹھک جو پہلے وزیر قانون تھے۔

مزید پڑھیں: کانگریس نے ایک اور فہرست جاری کی، گروگرام سے راج ببراور کانگڑا سے آنند شرما کو ٹکٹ

انہوں نے اپنی نشست چھوڑ کے بھاگ گئے تھے۔ ان کو امید تھی کہ ان کو ووٹ ملنے والا نہیں ہے۔ وہ مقابلہ نہیں کر سکے تھے۔ پارلیمانی انتخابات میں بھی عوام انڈیا اتحاد کو ووٹ کرے گی۔لکھنو کے عوام انڈیا اتحاد کے امیدوار کو کامیاب بھی بنائے گی۔ روی داس ملہوترا کا جلوس سماجوادی پارٹی کے ریاستی دفتر سے شروع کیا حضرت گنج کے اٹل چوک لال باغ ہوتے ہوئے قیصر باغ کا گول چوراہا سے امین آباد قیصر باغ بس اسٹیشن سے ہوتے ہوئے لکھنو کلیکٹریٹ پہنچے جہاں پر کثیر تعداد میں عوام کا ہجوم تھا۔ اس موقع پر سماجوادی پارٹی کے قومی ترجمان راجیندر چودھری، سماجوادی پارٹی کے رکن اسمبلی ارمان خان، کانگریس پارٹی کے رہنما شہزاد عالم و دیگر افراد موجود رہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details