مشرقی مدنی پور:ملک کی دوسری ریاستوں کی طرح مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے چھٹے مرحلے میں ہونے والی ووٹنگ کے حوالے سے تیاریاں زور شور سے جاری ہے۔بی جے پی کے اعلیٰ رہنماوں کے مغربی بنگال میں تشہیری مہم کا سلسلہ جاری ہے۔
اسی درمیان مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے مشرقی مدنی پور کے گھٹال میں بی جے پی کے امیدوار کی حمایت میں تشہیری مہم میں شرکت کی۔جلسے کو خطاب کرتے ہوئے امت شاہ نے ترنمول کانگریس کی قیادت والی ریاستی حکومت پر جم کر بھڑاس نکالی۔انہوں نے کہاکہ بی جے پی ہی واحد سیاسی جماعت ہے جو مغربی بنگال کی عوام کو ٹی ایم سی کی غنڈہ گردی سے نجات دلا سکتی ہے۔
امت شاہ نے کہاکہ کہاکہ مرکز میں بی جے پی کی حکومت بننے کے بعد مغربی بنگال سے بدعنوانی،اسکام،تصادم اور غیرقانونی دراندازی کو جڑ سے اکھاڑ پھینکیں گے۔مغربی بنگال میں ترنمول کانگریس مذہب کی سیاست میں مصروف ہے۔بنگال سے مذہب کی سیاست کو ختم کرنا ہے تو بی جے پی کو ووٹ دیجئے۔
یہ بھی پڑھیں:کیا ہوگا بی جے پی کو اکثریت نہیں ملی، تو جانیں کیا کہا امیت شاہ نے ؟ - Amit Shah talk about Plan B
امت شاہ کا کہنا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے ترقیاتی منصوبوں سے ملک کو بلندیوں پر لے جانے کی کوشش کررہے ہیں۔وزیر اعظم مودی جی نے پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا ہے۔اگر انڈیا اتحاد کی حکومت بن جاتی ہے تو پاکستان کو کون جواب دے گا۔وزیراعظم نریندر مودی کی قیادت میں ہندوستان نے بین الاقوامی سطح پر لوہا منوایا ہے