مظفرنگر:اترپردیش کے مظفرنگر میں منعقدہ اس نشست کی صدارت حاجی سلامت راہی نے اور نظامت شمیم قصار نے کی۔ اس موقع پر اس عظیم شاعرہ کا استقبال کیا گیا۔ تنظیم کے سیکریٹری شمیم قصار نے کہا کہ ہم فلک سلطان پوری صاحبہ کا شکریہ ادا کرتے ہیں جنہوں نے آج مظفر نگر کے تمام اہل ادب کو خوش آمدید کہنے کا موقع دیا!
اس موقع پر فلک نے خوبصورت کلام پیش کیا :
میں حیا کی وادیوں میں شرم کے آنگن میں رہتی ہوں۔
میں اردو ہوں صدا تہزیب کے دامن میں رہتی ہوں!!
گرز ہندو سے ہے مجھکو نہ مطلب ہے مسلمان سے۔
فقط انسان ہوں میں
امن کے گلشن میں رہتی ہوں۔