مرادآباد:نعیمی اسلامک سینٹر کے میں حفظ مکمل کرنے والے نوجوان حافظ یوسف کا کہنا ہے کہ ان کا بچپن سے ہی یہ شوق تھا کہ وہ حافظ قرآن بنیں۔اپنے والدین کے خواب کو پورا کریں۔ وہ دوسرے نوجوانوں سے بھی گزارش کرتے ہیں کہ ہماری ذمہ داری ہے کہ ہم قران کو سمجھ کر پڑھیں۔ اس کے ساتھ وہ یہ بھی کہتے ہیں کہ جو قران کے احکامات ہیں، اس پر ہمیں عمل پیرا ہونا ضروری ہے۔
خود حافظ قران نہ ہونے کی کسک دل میں لیے محمود بہت خوش ہیں کہ ان کے بیٹے نے حفظ مکمل کر لیا ہے۔ وہ بتاتے ہیں کہ ان کی خواہش تھی کہ ان کا بیٹا حافظ قران بنے۔ ان کے بیٹے نے ان کا یہ خواب پورا کیا ہے۔ اس پر انہیں فخر ہے۔ وہ دیگر مسلمانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہتے ہیں کہ ثواب دارین حاصل کرنے کی غرض سے اپنے بچوں کو نماز اور قرآن کی تلقین کریں تاکہ آنے والی نسلیں برباد ہونے سے بچ سکیں۔
نعیمی اسلامک سینٹر کے بانی مفتی محمد فاضل نعیمی قرآن کی اہمیت بیان کرتے ہوئے بتاتے ہیں کہ قرآن کریم زندگی کے ہر موڑ پر ہماری رہنمائی کرتا ہے۔ قران کی تعلیمات حاصل کرنا ہر دور میں ضروری ہے۔ بغیر اس کے نہ ہماری دنیا سنور سکتی ہے اور نہ ہی آخرت کی زندگی کامیاب ہو سکتی ہے۔