مظفرنگر:اتر پردیش کے مظفر نگر ضلع میں ہندو تنظیم کرانتی سینا نے ویلنٹائن ڈے کے دیں سے پہلے اسکی مخالفت کرتے ہوئے لاٹھی اور ڈنڈوں کو تیل لگا کر پوجا شروع کر دی ہے۔ ویلنٹائن ڈے کے موقع پر نوجوان لڑکے اور لڑکیوں کو انتباہ بھی دیا ہے۔ مظفرنگر میں ہندو تنظیموں نے کہاکہ ہندوستان میں ویلنٹائن ڈے کے لئے کوئی جگہ نہیں ہے۔ نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل ہے کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے دور رہے ہیں۔ انہوں نے ویلنٹائن ڈے کا اہتمام کرنے والے منتظمین کو بھی وارننگ دی ہے۔
مظفر نگر: ویلنٹائن ڈے کے خلاف ہندو تنظیم کی تیاری، لاٹھیوں کی پوجا
Kranti Sena Perform Lathi Puja: مظفرنگر میں ہندو تنظیموں نے 14 فروری کو ہونے والے ویلنٹائن ڈے کے خلاف تیاری کرتے ہوئے لاٹھیوں کی پوجا شروع کی۔ ہندو تنظیموں نے کہا کہ بھارت میں ویلنٹائن ڈے کے لیے کوئی جگہ نہیں ہے۔ انہوں نے نوجوان لڑکے اور لڑکیوں سے اپیل کی کہ وہ ویلنٹائن ڈے سے دور رہیں۔
Published : Feb 12, 2024, 2:20 PM IST
یہ بھی پڑھیں:دہلی مارچ کرنے والے کسانوں کو پولیس نے گرفتار کیا، پولیس کی بھاری نفری تعینات
ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ہوٹل ریسٹورنٹ مال کے مالکان کو بھی آگاہ کیا کہ ویلنٹائن ڈے پر اپنے یہاں کوئی ایسا پروگرام نہ رکھیں جس سے نوجوان لڑکے لڑکیاں گمراہ ہوجائیں۔ 'لٹھ پوجا' میں کرانتی سینا کے درجنوں کارکنان اور عہدیداران نے شرکت کر کے لاٹھیوں اور ڈنڈوں کی پوجا کی۔ تنظیم کے کارکنان نے کہا کہ بھارتی ثقافت میں ویلنٹائن ڈے منانے کی کوئی گنجائش نہیں ہے۔ یہ ایک غیر ملکی ثقافت ہے جس کی ہم مخالفت کرتے ہیں۔ ہم نے طے کیا کہ ویلنٹائن ڈے پر ہمیں کوئی پیار کرنے والا جوڑا ہوٹل یا ریسٹورنٹ میں اکٹھے بیٹھا ہوا پایا گیا تو ہم لاٹھی اور ڈنڈوں سے اُن کا استقبال کریں گے۔ لوگوں کو اس سے دور رہنے کی اپیل کی۔