حیدرآباد: ریاست تلنگانہ کے وزیر اعلیٰ ریونت ریڈی نے کانگریس حکومت کے 100 دن مکمل ہونے کے موقعے پر حیدرآباد میں صحافیوں سے ملاقات کے دوران کہا کہ جب چندرشیکھر راو نے اپنی وراثت کو عوام پر مسلط کرنے کی کوشش کی تو تلنگانہ کا سماج ان کے خلاف متحد ہو گیا اور کے سی آر خاندان کو اقتدار سے ہٹا دیا۔ چندرشیکھرراو نے جمہوریت پر یقین نہیں رکھا۔ انہوں نے کبھی بھی عوام کی آزادی کا احترام نہیں کیا۔ کے سی آر نے ثقافت اورتلنگانہ کی روایات کو کو تباہ کر دیا۔
انہوں نے مزید کہا کہ 17 ستمبر 1948 تاریخ میں بڑی اہمیت کا حامل ہے۔ 3 دسمبر 2023 بھی اتنا ہی اہم ہے۔ 17ستمبر 1948میں نظام کی حکومت کا خاتمہ ہوا تو کے سی آر کی حکمرانی کا خاتمہ 3 دسمبر 2023 کو ہوا۔ انہوں نے کہا کہ آمر ہمیشہ ثقافت کو تباہ کرنے کی کوشش کرتے ہیں۔ پچھلی حکومت میں تلنگانہ گاڑیوں کے رجسٹریشن میں ٹی جی کے بجائے ٹی ایس متعارف کرایا گیا تھا۔ ٹی ایس کو ٹی آر ایس کی نقل کے طور پر لایا گیا تھا۔ انہوں نے کہا کہ ہم نے اپنی حکومت میں دھرنا چوک میں احتجاج کی اجازت دی ہے۔
یو این آئی
مزید پڑھیں: مسلمانوں کے چار فیصد ریزرویشن کو ختم نہیں کیا جاسکتا: تلنگانہ وزیراعلی