بنگلورو: جب سے نریندر مودی کی قیادت والی بی جے پی حکومت کی جانب سے سی اے اے کے نوٹیفیکیشن جاری کیا گیا ہے اس وقت سے ملک بھر میں بڑی تعداد میں سی اے اے و این آر سی کے خلاف احتجاجی مظاہرے دیکھے جا رہے ہیں۔ سی اے اے کے حوالے سے ایڈوکیٹ نرسمہمورتی، ممتاز عالم دین مولانا سجاد نعمانی، راج شیکھر اور آر ایس ایس کے سابق کارکنان سدھیر کمار مرلی کا کہنا ہے کہ سی اے اے بی جے پی کا نہ صرف پولرائزیشن کرنے کا ایک ہتھ کنڑا ہے بلکہ الیکٹورل بانڈس گھپلے کو چھپانے کے لیے لایا گیا ایک منصوبہ ہے۔
ان شخصیات نے آر ایس ایس-بی جے پی پر نفرت پھیلانے کا الزام عائد کیا۔ انہوں نے کہا کہ یہ کہ مودی کی قیادت والی مرکزی بی جے پی حکومت کے پاس دکھانے کے لیے کوئی نتیجہ خیز رپورٹ کارڈ نہیں ہے، لہٰذا وہ لوک سبھا انتخابات 2024 سے پہلے سی اے اے اور این آر سی جیسے قوانین کا سہارا لے رہے ہیں۔