اردو

urdu

ETV Bharat / state

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب - JMI On urdu language course

Urdu Language Course in JMI: جامعہ ملیہ اسلامیہ کے سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی او ای) میں ہندی اور انگریزی میڈیم سے ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ داخلے پورے سال جاری ہیں۔

جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب
جامعہ ملیہ اسلامیہ میں ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 8, 2024, 1:16 PM IST

نئی دہلی:قومہ دارالحکومت نئی دہلی میں واقع جامعہ ملیہ اسلامیہ ،کے سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن (سی ڈی او ای) میں ہندی اور انگریزی میڈیم سے ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔ داخلے پورے سال جاری ہیں۔خواہشمند امیدواروں سے جلد سے جلد داخلے کی اپیل ہے۔

سینٹرفار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن، جامعہ ملیہ اسلامیہ نئی میں اردو کوریس پونڈینس کورس کے اعزازی ڈائریکٹر کے دفتر سے داخلہ فارم اور مفصل پراسپیکٹس حاصل کیے جاسکتے ہیں۔اس کے لیے چوبیس ان ٹو بارہ سی ایم کا ایک لفافہ مع دس روپے کے اسٹامپ کے جس پر آپ کا پتا درج ہو ارسال کرنا ہوگا۔
جامعہ کی ویب سائٹ

https://jmi.ac.in/upload/menuupload/uccform.pdf

سے بھی داخلہ فارم ڈاؤن لو ڈ کیا جاسکتا ہے۔

کورس کی فیس ذیل میں در ج ہے:
اندراج کی فیس (بھارتی شہریوں کے لیے)

پانچ سو روپے

اندراج کی فیس (سارک ممالک کے لیے)
بیس امریکی ڈالر
دوسرے ممالک کے لیے
پچاس امریکی ڈالر
کوئی ٹیوشن فیس نہیں لی جائے گی۔

یہ بھی پڑھیں:جامعہ ملیہ اسلامیہ کی بارہویں اور دسویں جماعت کے بورڈ امتحانات میں طالبات نے بازی ماری

ذرائع کے مطابق جامعہ ملیہ اسلامیہ، کے سینٹر فار ڈسٹینس اینڈ آن لائن ایجوکیشن(سی ڈی او ای)میں ہندی اور انگریزی میڈیم سے ایک سالہ اردو زبان کورس کے لیے درخواستیں مطلوب ہیں۔داخلے پورے سال جاری ہیں۔اس سلسلے میں انتظامیہ کی جانب سے مزید تفصیلات جلد جاری کئے جائیں گے۔لوگوں سے اس سلسلے میں مزید معلومات کے لئے انتظار کرنے کی اپیل کی گئی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details