اردو

urdu

ETV Bharat / state

فلسطینی عوام سے اظہار یکجہتی کے لیے عظیم الشان جلسہ عام 12 جون کو - Jamat e islami - JAMAT E ISLAMI

حیدرآباد میں جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار اتجتی کے لیے عظیم الشان جلسہ عام 12 جون نمائش میدان بعد مغرب منعقد ہوگا۔ جماعت اسلامی ہند نے مسلمانوں سے فلسطین کی حمایت میں ہونے والے جلسے کو کامیاب بنانے کی اپیل کی ہے۔

فلسطینی عوام سے اظہار اتجتی کے لیے عظیم الشان جلسہ عام 12 جون کو
فلسطینی عوام سے اظہار اتجتی کے لیے عظیم الشان جلسہ عام 12 جون کو (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 11, 2024, 8:45 PM IST

حیدرآباد:ملک کی دسری ریاستوں کی ملی تنظیموں کی جانب سے نہتے فلسطینوں پر اسرائیلی بربریت کے خلاف آواز بلند ہوتی رہی ہے۔جماعت اسلامی کی جانب سے فلسطینی عوام سے اظہار اتجتی کے لیے عظیم الشان جلسہ عام 12 جون نمائش میدان بعد مغرب منعقد ہوگا۔

ذرائع کے مطابق فلسطینیوں سے اظہار یکجہتی اور اسرائیل کی بربریت کے خلاف جماعت اسلامی ہند حلقہ تلنگانہ کی جانب سے 12جون،2024 بروز چہارشنبہ بعد نماز مغرب شام 7بجے حیدرآباد کے نامپلی میں واقع نمائش میدان پر جلسہ عام منعقد کیا جارہا ہے۔

مختلف مکاتب فکر کے علماء اکرام،قائدین عظام و دانشوران معصوم فلسطینوں کی حمایت منعقدہ جلسہ عام کو خطاب کریں گے ۔اس موقع پر صدائے احتجاج بلند کی جائے گی۔

جلسہ کی صدارت ڈاکٹر محمدخالد مبشر الظفر، امیر حلقہ تلنگانہ فرمائیں گے۔ مولانا ولی اللہ سعیدی فلاحی(نائب امیر جماعت اسلامی ہند)کا کلیدی خطاب ہوگا۔

یہ بھی پڑھیں:فلسطین کے حق میں ممبئی میں زبردست احتجاج

جماعت اسلامی کی جانب سے تمام مسلمانوں سے گزارش کی گئی ہے کہ اس جلسہ عام میں شرکت فرما کر اپنی دینی حمیت اور ملی غیرت کا مظاہرہ کریں اور اس جلسے میں شریک ہو کر فلسطینی جیالوں کے ساتھ ہونے کا ثبوت دیں۔عامتہ المسلمین سے کثیر تعداد میں شریک ہوکر جلسہ عام کو کامیاب بنانے کی اپیل کی جاتی ہے۔ خواتین کے لئے پردہ کا نظم رہے گا

ABOUT THE AUTHOR

...view details