مظفر نگر :ریاست اتر پردیش کے ضلع مظفر نگر کے قصبہ بڈھانہ میں جمعیت علماء ہند کے قومی نائب صدر و سابق جنرل سکریٹری مولانا عبدالعلیم فاروقی کے انتقال پر اظہار تعزیت کا سلسلہ جاری ہے۔ جمعیت علما ہند کے اراکین نے مولانا عبدالعلیم فاروقی کی ملی اور سماجی خدمات کو سراہا۔ اطلاع کے مطابق ضلع مظفرنگر کے ایک وفد نے مولانا فاروقی کے چھوٹے بھائی مولانا عبدالعظیم فاروقی اور مولانا کے صاحبزادے مولانا عبدالباری فاروقی، مولانا عبدالمالک اور مولانا عبدالرحمٰن حسن فاروقی وغیرہ سے مولانا فاروقی کی رہائش گاہ پر ملاقات کی۔
محمد آصف قریشی نے کہا کہ مولانا فاروقی صاحب وقتا فوقتا قصبہ بڈھانہ میں بہت سے عظیم الشان پروگراموں میں شرکت کرتے رہے۔ عوام الناس کو اپنی نصیحتوں سے نوازتے رہے۔ اہل علم حضرات موصوف کو بہت پسند کرتے تھے۔ آصف قریشی نے کہا کہ مولانا دارالعلوم دیوبند کی سپریم کمیٹی کے پرانے ارکان میں سے تھے۔ دارالعلوم کی آواز کو پوری دنیا میں پہنچاتے تھے۔