بیدر:جماعت اسلامی کے مقامی امیر محمد معظم نے میڈیا سے بات چیت کرتے ہوئے بتایا کہ ماہ رمضان المبارک میں دو قسم کے پروگرام ترتیب دی ہے۔ ایک انفرادی پروگرام جس کے ذریعہ ہم مسلمانوں کے انفرادی تزکیہ و تربیت پر خصوصی توجہ دیں گے۔ اس کے ذریعے سے ہم نے طے کیا ہے کہ تمام مسلمان اس ماہ رمضان المبارک میں مکمل قرآن مجید عربی اور ترجمے کے ساتھ مکمل ختم کریں گے۔ ایک مرتبہ ہر مسلمان عربی متن اور ترجمے کے ساتھ ایک مرتبہ قرآن مکمل ختم کریں۔
دوسرا قرآن کی آخر کے 20 جو سورتیں ہیں،ہر مسلمان کو چھوٹی چھوٹی سورتیں یاد کرانے کی ہم خصوصی کوشش کریں گے ۔
اس کے علاوہ کچھ منتخب آیات بھی ہم یاد کریں گے۔ حفظ کریں گے تاکہ اس کے ذریعہ سے ہم اقامت دین کے پیغام کو اچھی طرح سمجھ بھی سکیں۔تمام بندگان کو اس سے واقف بھی کروا سکیں۔ یہ ہمارا انفرادی تزکیہ کا پروگرام ہے جسے ہر مسلمان کو اختیار کرنے کی ضرورت ہے۔