مرادآباد:کہا جاتا ہے کہ محبت جب پروان چڑھتی ہے تو پھر ذات، مذہب یا سرحدوں سے اسے کوئی فرق نہیں پڑتا۔ ایران کی فائزہ اور مرادآباد کے یوٹیوبر دیواکر کمار کی کہانی کچھ ایسی ہی ہے۔ پاکستانی سیما حیدر کے بعد اب ایران کی فائزہ اور مرادآباد کے دیواکر نے محبت کی مثال قائم کی ہے۔
مختلف مذاہب سے تعلق رکھنے کے باوجود فائزہ اور دیواکر ہمیشہ ساتھ رہنا چاہتے ہیں۔ دونوں میں سوشل میڈیا کے ذریعہ دوستی ہوئی۔پھر یہ پر دوستی محبّت میں بدل گئی۔ فائزہ اپنے والد کے ساتھ دیواکر کمار سے ملنے کے لیے 20 دن کے سیاحتی ویزے پر بھارت آئی تھی۔دونوں خاندانوں کی رضامندی سے دو دن پہلے منگنی ہوئی۔
مرادآباد کے آشیانہ فیز 2 سول لائنز کے رہنے والے یوٹیوبر دیواکر کمار نے بتایا کہ اس کی فائزہ سے انٹرنیٹ کے ذریعے تین سال قبل دوستی ہوئی۔ وہ فائزہ سے ملنے ایران بھی گیا تھا۔ وہاں کے لوگ بہت اچھے ہیں۔وہ فائزہ کے گھر والوں کی رضامندی سے ہندوستان آئے۔ دو روز قبل پوری رسومات کے ساتھ منگنی کی ہے۔ چونکہ یہ دونوں ممالک کا معاملہ ہے اس لیے دونوں مکمل قانونی کارروائی عمل کے بعد ہی شادی کریں گے۔