پٹنہ:بہار کی پانچ نشستوں پر ووٹنگ جاری ہے، ان پانچ نشستوں میں مدھوبنی ایک نششت ہے جہاں لالو یادو کے ایم وائی اتحاد ' مسلم یادو ' برادری کے ساتھ کا امتحان ہے۔ یہاں مدھوبنی حلقہ میں انیس لاکھ سے زائد ووٹر ہیں جس میں برادری کے آبادی کے تناسب برہمن اثردار ثابت ہوتے ہیں۔ یعنی کہ یہاں خاصی آبادی ہے۔ مدھوبنی کے باشندہ طارق منہاج کہتے ہیں کہ قریب انیس لاکھ پینتیس ہزار کی آبادی میں مسلم ووٹرز کی تعداد ساڑھے چار سے پانچ لاکھ کے درمیان آبادی ہے۔ لیکن یہاں روزگار نہیں ہونے سے ایک بڑا حصہ دوسری جگہوں پر کام کاج مزدوری کے لیے چلا جاتا ہے۔ اس وجہ سے یہاں انتخاب میں مسلم ووٹروں کا ایک بڑا حصہ پہنچتا نہیں ہے۔ باوجود کہ یہاں آباد مسلمان پوری ایمانداری کے ساتھ آر جے ڈی کو ووٹ کرتے ہیں لیکن اس کے برعکس 2014 سے آر جے ڈی کے اپنے برادری ' یادو برادری ' کا ووٹ اسے اکثریت کے ساتھ نہیں ملتا ہے۔
یہ بھی پڑھیں:
بہار کی پانچ نشستوں پر مسلم ووٹر پرجوش ہوکر کر رہے ہیں ووٹ - MUSLIM VOTERS IN BIHAR
اس کی وجہ یہ ہے کہ یہاں بی جے پی کی طرف سے اپنا اُمیدوار یادو برادری کے رہنما کو بنایا جاتا ہے۔ گزشتہ 2019 کے پارلیمانی انتخاب میں یہاں بی جے پی کے امیدوار اشوک کمار یادو نے بہار میں سب سے زیادہ ووٹ قریب پانچ لاکھ ووٹ سے جیت درج کیا تھا۔ کیونکہ یادو برادری کا ووٹ بھی اشوک یادو کو برادری کے اُمیدوار کے نام پر مل گیا تھا، حالانکہ طارق منہاج کا ماننا ہے کہ اس بار حالات مختلف ہیں، ابھی تک کی ووٹنگ کے مطابق یادو برادری کا رجحان لالو یادو کی طرف ہے، اگر ایسا واقعی ہے تو نتیجہ ان کے حق میں آ سکتا ہے، کم ازکم اتنا تو ضرور ہوگا ہار جیت کا فرق کچھ ہزار ووٹوں سے ہوگا، یہاں علی اشرف فاطمی اُمیدوار ہیں۔