اردو

urdu

ETV Bharat / state

گجرات کے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش - Imtiaz Pathan Reaction - IMTIAZ PATHAN REACTION

احمدآباد میں واقع ٹیگور ہال میں سماج کے سرکردہ لوگوں نے مسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کے نام سے ایک خصوصی جلسے کا اہتمام کیا۔اس جلسے کا مسلمانوں کو سیاسی، معاشی ،سماجی اور تعلیمی اعتبار سے منظم کرنا تھا۔

گجرات  کےمسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش
گجرات کےمسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jun 28, 2024, 7:02 PM IST

احمدآباد:احمدآباد کے ٹیگور ہال میں مسلم کمیونٹی کو منظم کرنے کے نام سے گجرات کے سرگرم لوگوں کے ساتھ ایک اجلاس کا اہتمام کیا گیا ۔اس پر گجرات مسلم ایکتا منچ کے۔ گجرات مسلم ایکتا منچ کے کنوینر امتیاز پٹھان نے ای ٹی وی بھارت کی نمائندہ روشن سے خصوصی گفتگو کی۔ان کا کہنا تھا کہ مسلمانوں کو منصوبہ بندی کے ساتھ نتیجہ خیز کام کرنے اور مسلم معاشرے کی تعمیر کی نگرانی کرنے کے لئے یہ میٹنگ کی گئی۔

گجرات کےمسلمانوں کو ایک پلیٹ فارم پر لانے کی کوشش (etv bharat)

امتیاز پٹھان نے کہا کہ اس میٹنگ میں گجرات کے قائدین کے ساتھ مل کر ایک مضبوط تنظیم بنانے کا اعلان کیا ہے۔مستقبل میں ہونے والی کئی میٹنگوں میں مسلم سماج میں ایک مضبوط قانونی ٹیم کو بھی فوری طور پر کام کرنے کے لیے اقدامات کیے جائیں گے۔

انہوں نے کہاکہ اگلے تین ماہ میں گجرات کی سیاست میں ہر مرحلے کے سماجی رہنما ایک پلیٹ فارم پر لانے کا کام کیا جائے گا۔ اس سمت میں کام کرنےوالی مسلم تنظیموں اور قائدین کو ایک پلیٹ فارم پر اکٹھا کرنے کے ساتھ مسلم سماج میں ایک نئی بلندی اور تعلیمی معاملات، سماجی معاملات اور معاملاتمیں بلیو پرنٹ تیار کرنےکے مقصد کے ساتھ کیا جا رہا ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ ایک دہائی کی منصوبہ بندی کے ساتھ نوجوان اب مسلم معاشرےکے لیے کام کرنے کے لیے تیار ہو رہے ہیں۔ ہر ضلع میں مسلم طلبہ کے لیے ایک ہاسٹل ہے۔ چاہے وہ اسکول ہو، کالج ہو یا مسلم کمیونٹی، اسے چلانے کی کنجی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:صفائی آدھا ایمان ہے، قربانی کے موقع پر صفائی کا خاص خیال رکھیں!

انہوں نے کہا کہ اس میٹنگ میں مسلم کمیونٹی کے لیڈروںسمیت کمیونٹی کے لیڈروں کو مدعو کیا گیا اور ساتھ ہی میٹنگ میں ایک ٹیم بنانے کا فیصلہ کیا گیا مسلم کمیونٹی کسی بھی ناانصافی کے خلاف قانونی آواز اٹھانے کے لئے ایک لیگل ٹیم بنانے کا اعلان کیا گیا

ABOUT THE AUTHOR

...view details