ہگلی:مغربی بنگال میں لوک سبھا انتخابات کے پانچویں مرحلے کے لئے ہونے والی ووٹنگ کے پش نظر سیاسی جماعتوں کی انتخابی مہم تیز ہوگئی ہے۔بی جے پی کے قومی صدر جے پی نڈا اور وزیرداخلہ امت شاہ مغربی بنگال کے مختلف اضلاع میں پارٹی کے امیدواروں کی حمایت میں تشہیری مہم میں مصروف ہیں۔
ہگلی ضلع کے سیرامپور میں بی جے پی کے امیدوار کوی شنکر بوس کی حمایت میں انتخابی جلسے کو خطاب کرتے ہوئے وزیر داخلہ امت شاہ نے کہاکہ پی او کے ہندوستان کا اہم حصہ تھا اور ہمشیہ رہے گا۔آج وہاں کی عوام پاکستان کے خلاف سڑکوں پر اتر آئی ہے۔ہم پی او کے کو ہندوستان کا حصہ بنائیں گے۔
مغربی بنگال کے سیرامپور میں ایک ریلی سے خطاب کرتے ہوئے شاہ نے کہا کہ 2019 میں آرٹیکل 370 کی منسوخی کے بعد ایک بار کشمیر میں امن لوٹ آیا ہے، پاکستان مقبوضہ کشمیر میں اب آزادی کے نعروں کی گونج ہے ۔وہاں کے مقامی باشندے احتجاج کر رہے ہیں۔یہ سب کانگریس کے رہنماوں کو دیکھائی نہیں دیتا۔