اردو

urdu

ETV Bharat / state

ہزاردواری ایکسپریس بند لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی سے ٹکرا گئی - Khardaha Train Accident - KHARDAHA TRAIN ACCIDENT

ہزاردواری ایکسپریس سیالدہ مین سکیشن کے کھردہ اسٹیشن کے قریب بند لیول کراسنگ میں پھنسی ایک پرائیوٹ گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی۔ اس واقعے کے بعد چند گھنٹوں تک ریل خدمات متاثر رہیں۔

ہزاردواری ایکسپریس بند لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی سے ٹکرا گئی
ہزاردواری ایکسپریس بند لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی سے ٹکرا گئی ((Photo West Bengal Desk))

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 15, 2024, 1:01 PM IST

ہزاردواری ایکسپریس بند لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی سے ٹکرا گئی (etv bharat)

کولکاتا:کھردہ میں بند لیول کراسنگ پر ایک پرائیوٹ گاڑی اور ٹرین میں تصادم کا واقعہ پیش آیا۔ مسافر بڑے حادثے سے بال بال بچ گئے۔ کھردہ لیول کراسنگ کا گیٹ رات ساڑھے نو بجے بند کر دیا گیا۔ اس وقت ڈاؤن ہزاردواری ایکسپریس تیزی سے ہارن بجاتے ہوئے گزر رہی تھی۔

اسی وقت ریلوے ٹریک اور لیول کراسنگ کے درمیان پھنس گئی۔ ایکسپریس ٹرین لیول کراسنگ میں پھنسی گاڑی کو ٹکر مارتے ہوئے نکل گئی۔ اس واقعے کے بعد علاقے میں سنسنی پھیل گئی۔ حالانکہ اس واقعے میں کسی کے زخی ہونے کی اطلاع نہیں ہے۔

لیول کراسنگ کے قریب نصب سی سی ٹی وی کیمرہ میں ایکسپریس ٹرین اور گاڑی کی ٹکر کا سارا واقعہ قید ہوگیا۔اس واقعے کے بعد ریلوے پولیس اور ریلوے کے بڑے افسران جائے وقوع پر پہنچ کر حادثے کا جائزہ لیا۔

ذرائع کے مطابق حادثے کی وجہ سے ایکسپریس ٹرین کھردہ ریل گیٹ کے لیول کراسنگ پر رک گئی۔ کھردہ اسٹیشن کے پلیٹ فارم نمبر 4 لائن پر آدھے گھنٹے سے زائد ٹرینوں کی آمدورفت بند رہی۔ بعد میں ہزاردواری ایکسپریس کولکاتا اسٹیشن کے لیے روانہ ہوئی۔ سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ کیا یہ حادثہ سگنل اور گیٹ مین کے درمیان رابطہ کے فقدان کی وجہ سے ہوا ہے؟

یہ بھی پڑھیں:مغربی بنگال ٹرین حادثہ: 15 افراد ہلاک، 60 سے زیادہ لوگ زخمی، ریسکیو آپریشن مکمل

ریلوے حکام پورے واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں۔ریلوے پولیس نے بھی پورے معاملے کی تفتیش شروع کردی ہے۔عینی شاہدین نے دعویٰ کیا کہ جب دونوں کاریں ریل پھاٹک کراس کر رہی تھیں تو پھاٹک کھلا ہوا تھا۔ گیٹ مین نے اچانک ریل پھاٹک کو گرا دیا۔ دونوں پھاٹک بند ہونے کی وجہ سے دونوں کاریں ریل پھاٹک سے باہر نہیں نکل سکیں۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details