احمدآباد:ریاست احمدآباد کے رہنے والے جسمانی طور پر معذور تیزر انداز عادل انصاری نے ای ٹی وی بھارت اردو سے خصوصی گفتگو کرتے ہوئے اپنی زندگی کے اتار چڑھاو کے سلسلے میں تفصیلی روشنی ڈالی۔
عادل انصاری نے بات کرتے ہوئے کہا کہ زندگی میں کوئی بھی کام اتنا مشکل نہیں ہوتا کہ آپ اسے کر ہی نہ سکو۔ میں مانتا ہوں اگر انسان ایک بار کچھ ٹھان لے تو کر کے ہی چھوڑتا ہے۔ اس کے لئے چاہے کتنی ہی پریشانیوں کا سامنا کیوں نہ کرنا پڑے انسان کو پرعزم ہونا چاہئے۔
انہوں نے کہا چند برس قبل میری زندگی کچھ اور تھی لیکن آج میں 90 فیصد معذور ہونے کے کے بعد بھی خوشی سے زندگی گزار رہا ہوں۔ بچپن سے مجھے تیراکی کا شوق تھا۔ 2002 میں تیراکی کرتے ہوئے میرے ساتھ ایک حادثہ پیش آیا۔ اس کی وجہ سے میرا سر سے گردن تک فریکچر ہو گیا۔ میرا بیک موومنٹ نہیں ہوتا اور میرا پچھلا حصہ کام نہیں کرتا۔