گیا: ریاست بہار کے شہر گیا کے کٹاری ہل روڈ پر واقع شانتی نکیتن اکیڈمی میں سی پی آر کا انعقاد کیا گیا تھا، کارڈیو پلمونری ریسیسیٹیشن (سی پی آر) ایک ابتدائی طبی امداد کی تکنیک ہے جب کسی شخص کی سانس لینا یا دل کی دھڑکن رک جاتی ہے تب اس ترکیب کو اپنایا جاتا ہے۔ سی پی آر ایک طرح سے تھیرے پی ہے، جسکا استعمال انسان کی سانس رکنے پر ہاتھ سے سینے کو ایک خاص تکنیک اور انداز میں دبایا جاتا ہے، اس سے فائدے بھی ہوتے ہیں۔
سی پی آر کا مقصد خون کی گردش کو کم کرنا اور سانس لینے کو بحال کرنا ہے۔ ڈاکٹروں کے مطابق سی پی آر کسی کی جان بچا سکتا ہے اور یہ ایک ہنر ہے جسے کوئی بھی سیکھ سکتا ہے۔ یہی وجہ ہے کہ اسکول کے طلبہ کو بھی اسکی تربیت دی جارہی ہے جسکا وہ استعمال وقت پر کر سکتے ہیں۔ شاننتی نیکتن اسکول میں سی پی آر تربیتی پروگرام کا انعقاد یو ایس وی دوا کمپنی کی جانب سے شانتی نیکتن اسکول کے زیر انتظام ہوا تھا، اسکول کے چیئرمین ہری پرپن کی موجودگی اور شہر گیا کے مشہور ڈاکٹر نیرج کمار کی قیادت میں اس تربیتی پروگرام کا انعقاد ہوا تھا-