اردو

urdu

ETV Bharat / state

انعامی بدمعاش ذکی احمد کو گیا پولیس نے کیا گرفتار - انعامی بدمعاش ذکی احمد گرفتار

Gaya police arrested Zaki Ahmed prize gangster گیا پولیس نے دو لاکھ کے انعامی بدمعاش ذکی احمد کو گرفتار کر لیا ہے ، ذکی احمد پر ایک نجی اسکول کے ڈائریکٹر خالد خان پر حملہ کر جان سے مارنے کی کوشش ، لیوی کی رقم کی مانگ سمیت قتل ، اغوا ، لوٹ اور آرمس ایکٹ کے مقدمات درج ہیں ، گزشتہ چار برسوں سے ذکی احمد فرار تھا بہار پولیس کی جانب سے گزشتہ ہفتہ ہی خونخوار نکسلی اور پیشہ ور مجرموں کی فہرست میں ذکی احمد کو شامل کیا تھا۔

انعامی بدمعاش ذکی احمد کو گیا پولیس نے کیا گرفتار
انعامی بدمعاش ذکی احمد کو گیا پولیس نے کیا گرفتار

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jan 31, 2024, 6:45 PM IST

انعامی بدمعاش ذکی احمد کو گیا پولیس نے کیا گرفتار

گیا : بہار پولیس کا مطلوب انعامی پیشہ ور مجرم ذکی احمد گرفتار کرلیا گیا ہے ، گزشتہ ہفتہ ہی بہار پولیس ہیڈ کوارٹر نے ذکی احمد کے خلاف دو لاکھ روپے کے انعام کا اعلان کیا تھا تاہم آج گیا پولیس نے ضلع کے وزیر گنج تھانہ حلقے میں واقع جمواماں گاؤں سے گرفتار کرنے میں کامیابی حاصل کی ہے۔ ذکی احمد کے خلاف ضلع کے شیر گھاٹی سب ڈویژن کے مختلف تھانوں میں قتل لوٹ ڈکیتی اور دیگر مجرمانہ واردات کے تعلق سے قریب 10 سے زیادہ مقدمات درج ہیں ، اس سے قبل بھی ذکی احمد جیل جا چکا ہے تاہم وہ ضمانت پر رہا ہونے کے بعد سے مسلسل مجرمانہ وارداتوں کو انجام دینے میں متحرک تھا۔ پولیس کو گزشتہ کئی برسوں سے اس کی تلاش تھی تاہم پولیس کو چکمہ دے کر وہ فرار ہونے میں برسوں کامیاب رہا ، اسکی گرفتاری کو یقینی بنانے اور عوامی سطح سے جانکاری حاصل کرنے کے تعلق سے گزشتہ ہفتے ہی بہار پولیس ہیڈ کوارٹر کی جانب سے انعام کا اعلان کیا گیا تھا اور ساتھ ہی خونخوار نکسلیوں اور جرائم پیشہ افراد کی ٹاپ 20 فہرست میں ذکی احمد کے نام کو بھی شامل کیا گیا تھا۔

اسکے خلاف دو لاکھ روپے کا انعام رکھا گیا تھا ، ضلع پولیس کی جانب سے کہا گیا ہے کہ گیا کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس کی ہدایت کے مطابق جرائم پر قابو پانے کے لیے گیا ضلع میں ٹاپ 20 بدمعاشوں کی فہرست تیار کی گئی ہے ۔ گیا پولیس ضلع میں جرائم پیشہ افراد کی شناخت اور گرفتاری کے لیے مسلسل ایک خصوصی چھاپہ ماری مہم چلا رہی ہے۔ آج اس حوالے سے ایس ایس پی آشیش بھارتی نے اپنے دفتر میں بتایا کہ انعامی بدمعاش ذکی احمد کی گرفتاری کے لیے پولیس کی خصوصی ٹیم سیٹی ایس پی کی نگرانی اور شیر گھاٹی ایڈیشنل ایس پی کی قیادت میں بنائی گئی تھی جس میں تکنیکی شاخ کے افسران سمیت ضلع کے مختلف تھانوں کے انچارج کو شامل کیا گیا تھا ، پولیس کی مذکورہ ٹیم کی جانب سے ذکی احمد کی گرفتاری کے لیے مسلسل چھاپے مارے جا رہے تھے۔ لیکن وہ گرفتاری کی ڈر سے بھاگ رہا تھا۔مذکورہ مجرم کی گرفتاری کے لیے روایتی اور تکنیکی طور پر اطلاعات موصول کی جارہی تھیں ۔ اسی سلسلے میں اطلاع ملی کہ ضلع کے 20 بڑے جرائم پیشہ افراد میں سے ایک ذکی احمد ابن حبیب الرحمن بندوہی شیرگھاٹی تھانہ گیا،وہ اس وقت وزیر گنج پولیس تھانہ کے تحت گاؤں جمواماں میں ہے ،جسکے بعد انکی ہدایت پر تشکیل دی گئی ٹیم موصول ہونے والی اطلاع کی تصدیق اور ضروری کارروائی کے لیے چھاپہ مارنے کے لیے جمواماں گاؤں پہنچی ، تبھی ایک شخص نے پولیس کو دیکھ کر بھاگنے کی کوشش کی، جس کے بعد اسے ایس ایس بی جوانوں اور ضلع پولیس خے جوانوں کے تعاون سے پکڑ لیا گیا ہے۔

اس کی گرفتاری سے علاقے میں سراسیمگی ختم ہوگی کیونکہ یہ ایک پیشہ ور مجرم ہے اور مسلسل واردات کو انجام دے رہاتھا ، ایس ایس پی نے کہاکہ اسپیڈی ٹرائل کراکر سزا دلائی جائے گی۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details