گیا: ضلع گیا کے شیر گھاٹی میں واقع حمزہ پور میں علماء کرام، ائمہ مساجد اور معزز شخصیات نے ایک خاص مہم شروع کی ہے۔ اس مہم کا خاص مقصد ہے کہ نوجوانوں کو نشہ خے نقصانات سے واقف کرایا جائے اور جو اس نشے کے عادی ہوچکے ہیں انکی عادت چھوڑائی جائے۔ اسکے لیے نشے کا استعمال کرنے والوں کی پہچان بھی کی گئی ہے اور انکی کاونسلنگ کی جارہی ہے۔ علماء کرام کی جانب سے اسلام کی روشنی میں انکو شرعی باتیں بتارہے ہیں۔ دراصل ضلع کے کچھ علاقے ایسے ہیں جہاں حال کے گزشتہ برسوں میں مسلم بھی نشے کے عادی ہوئے ہیں۔ خاص کر نوجوانوں میں نشے کی عادت بڑھنے لگی ہے۔
اس مہم میں اہم کردار کرنے والے سماجی رکن سید وسیم اکرم نے کہا کہ منشیات کا عمل ہمارے نوجوانوں کو غلط راستے پر لے جا رہا ہے. جن نوجوانوں پر ملک کی تعمیر کا دارومدار ہے.جو نوجوان آج کے ترقی یافتہ دور میں ریاست و ملک کے لئے روشن علامت بن سکتے ہیں وه اگر نشہ کی لت میں اپنی صلاحیت کو ضائع کر دیں تو یہ افسوس کی بات ہے۔ انہوں نے کہا ہے کے اسکا نقصان نہ صرف اہل خانہ اور سماج کو ہوگا بلکہ اس سے ہمارا ملک تاریکی کی طرف چلا جاۓ گا. وسیم اکرم نے لوگوں سے اپیل کرتے ہوئے کہا ہے کے نشہ کو معاشرے سے اکھاڑ پھینکنے کے لئے سبھی کو تعاون کرنا ہوگا. واضح ہو کے گذشتہ 28 اپریل کو شیرگھاٹی کے قریب حمزہ میں ایک میٹنگ ہوئی تھی جس میں کافی تعداد میں لوگ شامل ہوئے تھے اور نشہ مکتی مہم چلانے کا فیصلہ لیا تھا.