بنگلورو: آل انڈیا ملی کونسل، مسجد ون موومنٹ کی جانب سے ملت کے بچوں و نوجوانوں کے تعلیمی معیار کو بہتر کرنے کے تئیں سکیس مائنڈس کا ڈیزائن کردہ ورکشاپ آن لرن میموری & ہینڈ رائٹنگ سیکریٹس کا بتاریخ 11 اگست کو انعقاد کئے جانے کا اعلان کیا گیا ہے۔
اس سلسلے میں سکسیس مائنڈس کے سربراہ اور میموری و ہینڈ رائٹنگ ایکسپرٹ ڈاکٹر رفیع اللہ بیگ، سٹیزین ویلفیئر ٹرسٹ کے ذمہ دار مولوی محمد صلاح الدین و مسجد ون موومنٹ و ملی کونسل کے جنرل سیکرٹری سید مظہر قادری نے مذکورہ ورکشاپ کی تفصیل پر روشنی ڈالی اور ملت کے افراد سے اپیل کی کہ ان مفت خدمات سے بھرپور مستفیض ہوں۔
طلباء اور اساتذہ یکساں طور پر تعلیمی مہارتوں کو بڑھانے اور اعتماد کو بڑھانے کے لیے ڈیزائن کردہ ایک آنے والی ورکشاپ میں ایک تبدیلی کے تجربے کے لیے تیار ہیں۔ 11 اگست 2024 کو طے شدہ، یہ ایونٹ تمام حاضرین کے لیے گیم چینجر ہونے کا وعدہ کرتا ہے۔اس میں میموری کو بڑھانے اور لکھاوٹ کو بہتر بنانے کی تکنیکوں میں گہرا غوطہ لگانے کی پیشکش کی گئی ہے۔
اداروں کے ذمہ داران کی جانب سے بتایا گیا کہ یہ ورکشاپ تاریخ 11 اگست 2024 کو بوقت 9:30 AM - 1:00 PM بمقام شاداب شادی محل، عیدگاہ جدید، ٹینری روڈ، بنگلور منعقد کیا جائے گا۔