ممبئی : مہا دیو ایپ معاملے میں فٹنس ٹرینر ساحل خان کو ممبئی سیشن کورٹ سے ضمانت مل گئی ہے۔ درخواست گزار/ملزم ساحل زاہد خان جو C.R.No.62/23 ( C.R.No. 473/2023، ماٹونگا پولیس اسٹیشن) میں زیر حراست ہے سنٹرل ڈویژن، سائبر پولیس اسٹیشن، ممبئی میں زیرِ سزا جرائم کے لیے رجسٹرڈ تعزیرات ہند کی 420، 465، 467، 468، 471، 120(B)، مہاراشٹر پریوینشن آف گیمبلنگ ایکٹ کی دفعہ 12(A) r/w سیکشن 66(D)، 66(F) انفارمیشن ٹیکنالوجی ایکٹ، 2000 کو سیشن جج نے ضمانت پر رہا کرنے کا حکم صادر کیا۔
فٹنس ٹرینر ساحل خان کو ملی ضمانت، ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت - Sahil Khan got Bail - SAHIL KHAN GOT BAIL
Sahil Khan got Conditional Bail ممبئی عدالت نے مہا دیو ایپ معاملے میں ساحل خان کو مشروط ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا۔ سیشن جج نے ساحل خان کو ملک سے باہر نہ جانے کی ہدایت بھی دی۔
Published : Jul 4, 2024, 10:31 PM IST
کورٹ نے ساحل خان کو ضمانت دیتے ہوئے کئی ہدایتیں دی ہیں اُن شرطوں پہ ساحل خان کو عمل کرنے کے لیے کہا گیا ہے۔ ساحل خان اس کے رابطے کی تفصیلات، رہائش کی جگہ وغیرہ میں کسی طرح کی تبدیلی کرتے ہیں تو اُسکی جانکاری دینا ہوگا ملزم عدالت کی پیشگی اجازت کے بغیر ہندوستان نہیں چھوڑے گا۔ ملزم تحقیقات میں تعاون کرے گا اور کسی بھی منظور شدہ سروس کے ذریعہ، تحریری طور پر کم از کم 24 گھنٹے قبل نوٹس دینے کے بعد تفتیشی افسر کے ذریعہ ضرورت کے مطابق جانچ کے لیے حاضر رہیگا۔ ملزم جیل سے رہائی کی تاریخ سے 4 ہفتوں کے اندر ضمانت کی رقم جمع کرائے گا۔
ساحل خان مہا دیو ایپ معاملے میں گرفتار کیے گئے تھے اُنہوں نے اس سے قبل گرفتاری قبل ضمانت کی ارضی کورٹ میں داخل کی تھے جسکے بعد انکی ارضی خارج ہو گئی پولیس نے انکا 1800 کلو میٹر تک تعاقب کیا اور اُنہیں گرفتار کر لیا۔۔۔ساحل سے پہلے بھی کئی ملزمین کو گرفتار کیا گیا ہے۔۔