اردو

urdu

ETV Bharat / state

مہاراشٹر کے ساحل سے ماہی گیر بوٹ سمیت گرفتار، غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کا الزام - Diesel Smuggling In Arabian Sea - DIESEL SMUGGLING IN ARABIAN SEA

Illegal Diesel Smuggling in Maharashtra: بحر عرب میں متعین انڈین کوسٹ گارڈ نے مہاراشٹر کے ساحل سے غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹ سمیت ماہی گیر کو گرفتار کیا ہے۔ جہاں سے پچیس ٹن ڈیزل کے ساتھ ساتھ ممنوعہ نشہ آور اشیاء بھی برآمد کی گئی ہیں۔

Fisherman involved in illegal diesel smuggling from Maharashtra coast arrested along with boat
مہاراشٹر کے ساحل سے غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ماہی گیر بوٹ سمیت گرفتار (ETV Bharat Urdu)

By Ritwika Sharma

Published : May 17, 2024, 12:48 PM IST

Updated : May 17, 2024, 4:43 PM IST

مہاراشٹر کے ساحل سے غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث ماہی گیر بوٹ سمیت گرفتار (ETV Bharat Urdu)

ممبئی:بحر عرب میں انٹیلی جنس رپورٹس پر انڈین کوسٹ گارڈ کے ذریعہ مہاراشٹر کے ساحل پر ملہار نامی ماہی گیری کے لیے استعمال ہونے والی بوٹ اور اس کے عملہ کے 05 ارکان کے ذریعہ غیر قانونی ڈیزل کی اسمگلنگ کے شک میں کارروائی کی گئی ہے۔ اس آپریشن کے بعد تقریباً 25 ٹن ڈیزل برآمد ہوا۔ جس کی مالیت بھارتی بازار میں تقریباً 27 لاکھ روپے ہے۔ جو کہ بوٹ میں مچھلیاں رکھنے کی جگہ چھپایا گیا تھا۔ ڈیزل کے ساتھ ساتھ ممنوعہ نشہ آور اشیاء بھی تھوڑی مقدار میں برآمد ہوئی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

کوسٹ گارڈ نے بحریہ عرب سے ڈیزل کی اسمگلنگ میں ملوث بوٹ کے ساتھ لاکھوں روپیے کیے ضبط - Diesel Smuggling In Arabian Sea

پکڑے گئے جہاز کے ساتھ ساتھ اس کے عملہ کو کارروائی کے لیے ممبئی بندرگاہ پر لایا گیا ہے۔ جنہیں مزید تفتیش کے لیے محکمۂ پولیس، کسٹمز اور فشریز کے حوالہ کر دیا گیا۔ عملہ نے انکشاف کیا کہ وہ پہلے ہی سمندر میں ایل ای ڈی ماہی گیروں کو 5000 لیٹر ایندھن فروخت کر چکے ہیں اور انڈین کوسٹ گارڈ کی طرف سے روکے جانے سے قبل باقی ڈیزل دوسرے ماہی گیروں کو فروخت کرنے والے تھے۔

واضح رہے کہ ایک ہفتہ میں آئی سی جی کے ذریعہ بحر عرب میں مسلسل کارروائیاں جاری ہیں۔ گزشتہ 3 دنوں میں کل 55000 لیٹر ڈیزل ضبط کر کے ممبئی پولیس کے حوالے کر دیا گیا ہے۔ تفتیش میں پتہ چلا ہے کہ یہ کشتی انور مدار کے نام سے رجسٹر ہے۔ انور مدار، آئل مافیا چاند مدار کا بھائی ہے۔ چاند مدار کا سن 2009 میں قتل کردیا گیا تھا۔ اس قتل کے الزام میں آئل مافیا محمد علی شیخ کو گرفتار کیا گیا تھا۔ بعد میں شیخ کی موت ہو گئی۔

Last Updated : May 17, 2024, 4:43 PM IST

ABOUT THE AUTHOR

...view details