گیا: رمضان المبارک کے پہلے جمعہ کی نماز آج ادا کی گئی ، اس دوران مساجد میں نماز جمعہ کے لئے خصوصی انتظامات کئے گئے تھے ، تاکہ یہاں آنے والے نمازیوں کو کسی طرح کی پریشانی واقع نہیں ہو، خاص کر گرمی کو دھیان میں رکھتے ہوئے بجلی کے لئے جنریٹر لگائے گئے تھے۔ تاکہ بجلی کے کٹنے پر بھی پریشانی نہیں ہو۔ حالانکہ ابھی گرمی میں وہ شدت نہیں ہے جس سے گرمی کا احساس ناقابل برداشت یا پریشانیوں بھرا ہو۔ اس سے پہلے سبھی مساجد میں نماز جمعہ ادا کرنے سے قبل اپنے خطبے میں علماء نے رمضان کی فضیلت و اہمیت کے ساتھ جمعہ کی رحمتوں و برکتوں پر تفصیلی روشنی ڈالی۔
گیا: رمضان المبارک کا پہلا جمعہ خلوص کے ساتھ پرامن ماحول میں ادا کیا گیا - First Friday of Ramadan
گیا ضلع میں آج رمضان المبارک کا پہلا جمعہ انتہائی خلوص اور پر امن طریقے سے ادا کیا گیا۔ سبھی مساجد میں خصوصی انتظامات مصلیوں کے لیے ہونے کے ساتھ خطیب و امام نے رمضان اور جمعہ کی اہمیت اسکی فضیلت پر پرمغز خطاب کیا۔ علماء نے کہا رمضان ہمدردی انسانیت کی بھلائی اور غریبوں مسکینوں فقرا کی مدد اور تعاون کا بھی مہینہ ہے کثرت سے نیک اور خیر کے کاموں کو انجام دیں اور اس ماہ مقدس میں عہد کریں کہ اسی طرح سالوں بھر عبادتوں کو انجام دیں گے
Published : Mar 15, 2024, 3:49 PM IST
شہر گیا کے پولیس لائن میں واقع مسجد میں خطیب و امام مولانا شبیر اشرفی نے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ ہمارے لیے یہ بڑی خوشنودی ہے کہ مقدس مہینہ ہمیں پھر سے ملا ہے کتنے ایسے تھے جو گزشتہ برس ہمارے ساتھ روزہ رکھ رہے تھے اور عبادتوں میں مشغول تھے لیکن ایک سال کے اس وقفہ کے دوران وہ ہم سے جدا ہوگئے، انکا انتقال ہوگیا۔ اللہ نے ہماری عمر کے ایک سال اور مکمل کرنے کا موقع دیا ہے تو ہمیں اس کی عبادتوں کو خلوص کے ساتھ بجا لانا ہے۔ اللہ تعالی سے اس کی توفیق رفیق عطا فرمانے کی دعا بھی مانگنی چاہیے۔ ساتھ ہی انہوں نے دوران خطاب کہاکہ رمضان المبارک کا یہ جو مہینہ ہے، جو ایک مہینہ تک رہے گا اور پھر ختم ہو جائے گا لیکن اگر اس کے ساتھ ساتھ ہماری اور آپ کی عبادتیں بھی ختم ہو جاتی ہیں، تو پھر ہم اللہ کے فریضہ اور فرض کو انجام دینے سے محروم ہو جاتے ہیں۔ ہمیں دعا کرنی چاہیے کہ اللہ ہمیں اسکی عبادتوں کو کرنے کا سال بھر موقع عطا فرمائے۔
وہیں ضلع پولیس کی جانب سے بھی احتیاطی تدابیر اپنائی گئی تھی حفاظتی نقطہ نظر سے ۔ خاص کر ان علاقوں پر پولیس کی نظر تھی جو ضلع کا سب سے حساس ترین مقام ہے اور جہاں اکثر کشیدگی جیسے ماحول پیدا ہوجاتے ہیں وہاں پر پولیس کے جوانوں کی تعیناتی کی گئی تھی۔