جھانسی: جے پور جانے والی ادے پور انٹرسٹی ٹرین میں جمعہ کو اچانک آگ لگ گئی، جس کی وجہ سے ٹرین میں سفر کرنے والے مسافروں میں خوف و ہراس کا ماحول دیکھا گیا۔ اطلاع ملتے ہی جی آر پی اور ریلوے حکام موقع پر پہنچ گئے، بعدازاں کڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا گیا جس کے بعد مسافروں نے راحت کی سانس لی۔ تفصیلات کے مطابق کھجوراہو سے جے پور جانے والی ادے پور-کھجوراہو انٹرسٹی جیسے ہی جھانسی کے مورانی پور اسٹیشن پر پہنچی، اچانک اس کی پینٹری کار سے شدید دھواں اٹھنے لگا۔
ادے پور کھجوراہو انٹرسٹی ٹرین میں اچانک آگ لگنے سے مسافرین میں خوف و ہراس
جے پور جانے والی ادے پور انٹرسٹی ٹرین میں اچانک آگ لگنے کے بعد ریلوے انتظامیہ نے بڑی مشقت کے بعد آگ پر قابو پالیا۔
Published : Oct 25, 2024, 5:00 PM IST
یہ بھی پڑھیں: میرٹھ میں ریل حادثہ، کینٹ اسٹیشن کے قریب مال گاڑی پٹری سے اتر گئی
دھواں دیکھ کر مسافرین کی جانب سے چیخ و پکار کے بعد خوف کا ماحول دیکھا گیا، جس کے بعد ٹرین کو روک دیا گیا۔ ٹرین رکتے ہی مسافر اسٹیشن پر اترگئے اور افراتفری پھیل گئی۔ آگ لگنے کی اطلاع ملتے ہی پولیس اہلکار اور ریلوے انتظامیہ بھی موقع پر پہنچ گئے۔ کافی کوششوں کے بعد پینٹری کار میں لگی آگ پر قابو پایا جا سکا۔ ریلوے کے پی آر او منوج سنگھ نے بتایا کہ ادے پور کھجوراہو انٹرسٹی کھجوراہو سے جے پور جا رہی تھی۔ ابتدائی طور پر آگ لگنے کی وجہ شارٹ سرکٹ معلوم ہوتی ہے۔ آگ پر قابو پانے کے بعد ٹرین کو جے پور روانہ کر دیا گیا ہے۔ کوچ میں حفاظت کا خیال رکھا جائے گا۔ آگ لگنے کی وجہ کی تحقیقات کی جا رہی ہیں۔