اردو

urdu

ETV Bharat / state

پانی کی چوری روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال - Drought Situation In Marathwada - DROUGHT SITUATION IN MARATHWADA

مراٹھواڑہ میں خشک سالی جیسی صورت حال کے درمیان ایک کسان نے کاشتکاری کے لیے استعمال ہونے والے پانی کو چوری سے بچانے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں پانی کی قلت ہے۔ اس کی وجہ سے پانی کی چوری کا خدشہ ہے۔ اس لیے ہم نے تالاب کے ارد گرد پانی کی چوری کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگائے ہیں

پانی کی چوری روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال
پانی کی چوری روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال (etv bharat)

By ETV Bharat Urdu Team

Published : May 30, 2024, 3:18 PM IST

پانی کی چوری روکنے کے لئے سی سی ٹی وی کیمروں کا استعمال (etv bharat)

اورنگ آباد:اس وقت ریاست مہاراشٹر میں درجہ حرارت میں تشویشناک اضافہ ہوا ہے۔ بیشتر اضلاع میں درجہ حرارت 40 ڈگری سے تجاوز کرنے کی اطلاع ہے۔ کئی جگہوں پر پانی کا بحران پیدا ہو گیا ہے۔ اورنگ آباد کے ایک کسان نے ایک انوکھی پہل کی ہے۔ کسان رامیشور گاوانے نے کھیتوں میں پانی کی چوری کو روکنے کے لیے سی سی ٹی وی کیمرے لگایا ہے۔

کسان رامیشور گاوانے نے کہا کہ ہمیں پتہ ہے کہ کاشتکاری کے لیے پانی کتنا ضروری ہے۔ کھیت کے پانی کی چوری اور جنگلی جانوروں سے پہنچنے والے نقصان کو روکنے کے لیے ہم نے کیمررہ لگانے کا فیصلہ کیا ہے۔ فارم میں 360 ڈگری والا کیمرہ لگایا ہے۔

انہوں نے کہا کہ مراٹھواڑہ میں خشک سالی جیسی صورت حال ہے۔ مہاراشٹر کے کئی حصوں میں لوگ طویل عرصے سے خشک سالی کا سامنا کر رہے ہیں۔ ڈیموں اور جھیلوں میں پانی نہیں ہے جس کی وجہ سے کسانوں کو بڑے بحران کا سامنا ہے۔ اس سال بارشیں کم ہوئی ہیں، خشک سالی کی صورت حال بہت سنگین ہے۔

یہ بھی پڑھیں:مراٹھواڑہ میں خشک سالی مزید سنگین، لوگوں کی پریشانیوں میں مزید اضافہ

ان کا مزید کہنا ہے کہ اس کیمرے کا فائدہ یہ ہے کہ ڈیڑھ ایکڑ کی کھیت میں فصلوں کو چوری ہونے سے بچایا جا سکتا ہے۔ مشکوک افراد پر نظر رکھی جا سکتی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ کھیتوں میں جنگلی جانوروں کے گھسنے سے بھی روکنے میں مدد مل سکتی ہے۔

ABOUT THE AUTHOR

...view details