نئی دہلی: عام آدمی پارٹی (عآپ) کے قومی کنوینر اور دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے کہا کہ انہیں تہاڑ جیل واپس جانے کے بارے میں کوئی 'تناؤ یا فکر' نہیں ہے۔ انہوں نے کہا کہ جیل جانا ملک بچانے کی 'جدوجہد' کا حصہ ہے۔ واضح رہے کہ کیجریوال کی عبوری ضمانت یکم جون کو ختم ہو جائے گی۔ 10 مئی کو سپریم کورٹ نے کیجریوال کو لوک سبھا انتخابات کی مہم چلانے کے لیے عبوری ضمانت دی تھی۔ ان پر مبینہ طور پر شراب گھوٹالہ کا الزام ہے۔
واپس جیل بھیجے جانے کے سوال پر، اروند کیجریوال نے جمعرات کی شام 'پی ٹی آئی ویڈیو' کو انٹرویو دیتے ہوئے کہا کہ "مجھے کوئی تناؤ یا فکر نہیں ہے۔ اگر مجھے واپس جانا پڑا تو میں واپس جاؤں گا۔۔۔ میں اسے ملک بچانے کی اپنی جدوجہد کا حصہ سمجھتا ہوں۔ جیل میں گزارے وقت کو یاد کرتے ہوئے کیجریوال نے کہا کہ انہوں نے تین چار کتابیں پڑھی ہیں جن میں 'گیتا'، 'رامائن' اور ملک کی سیاسی تاریخ شامل ہے۔ انہوں نے دعویٰ کیا کہ اس سے ان کا نقطہ نظر بدل گیا ہے۔
- کیجریوال کا الزام:
اروند کیجریوال نے کہا، "آپ ذرا تصور کریں کہ آپ کی ہر سرگرمی پر 24 گھنٹے نظر رکھی جا رہی ہو تو کیا گزرے گی۔ اس سے زندگی میں بے چینی ہوگی اور مشکلات بڑھیں گی۔ میرے لیے آرام کرنے کا بھی وقت نہیں تھا، ان سب کے چلتے میں بہت فکرمند تھا۔"
- انتخابی بانڈ کا مسئلہ:
انتخابی بانڈز کے معاملے پر، عام آدمی پارٹی کنوینر نے کہا کہ اگر اپوزیشن اتحاد 'انڈیا' اقتدار میں آتا ہے، تو آزاد بھارت کے 'سب سے بڑے گھوٹالے' کی تحقیقات کا حکم دیا جائے گا۔
- مبینہ شراب گھوٹالہ:
کیجریوال نے کہا کہ "مبینہ شراب گھوٹالہ خالصتان کے الزام کی طرح ہے۔ مجھے ان تمام الزامات پر ہنسی آتی ہے۔"
- عام آدمی پارٹی پر:
کیجریوال نے کہا کہ 'میں کہتا ہوں مجھے پھانسی دے دو، اگر آپ کو لگتا ہے کہ مجھے پھانسی دینے سے عام آدمی پارٹی تباہ ہو جائے گی۔ تو ایسا سوچنا بالکل غلط ہے۔ ’عام آدمی پارٹی‘ کوئی پارٹی نہیں ہے، یہ ایک نظریہ ہے۔ ایک کیجریوال مرے گا، سینکڑوں اور پیدا ہوں گے۔' عآپ کو ملزم بنائے جانے کے سوال پر کیجریوال نے دعویٰ کیا کہ جلد ہی دیگر تمام اپوزیشن پارٹیوں کو بھی مختلف مقدمات میں ملزم بنایا جائے گا اور ان کے اکاؤنٹس منجمد کر دیے جائیں گے۔
- بیوی سنیتا کے بارے میں ہوئے جذباتی: