اردو

urdu

ETV Bharat / state

ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو ڈی جی توصیفی ایوارڈ سے نوازا گیا - Dr Farooq Ahmad Dar

علیگڑھ مسلم یونیورسٹی (اے ایم یو) کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو جواہر لال نہرو میڈیکل کالج آڈیٹوریم میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی جی توصیفی ایوارڈ سے نوازا گیا ہے۔

By ETV Bharat Urdu Team

Published : Jul 13, 2024, 9:27 PM IST

Etv Bharat
Etv Bharat (Etv Bharat)

علیگڑھ: اجمل خاں طبیہ کالج، اے ایم یو کی فیکلٹی آف یونانی میڈیسن کے ایسوسی ایٹ پروفیسر لیفٹیننٹ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار کو جے این میڈیکل کالج آڈیٹوریم، اے ایم یو میں منعقدہ ایک تقریب میں ڈی جی توصیفی ایوارڈ سے نوازا گیا ۔ یہ باوقار ایوارڈ افسران کو ان کی مثالی کارکردگی اور نیشنل کیڈٹ کور (این سی سی) میں ان کی شاندار خدمات کے لیے دیا جاتا ہے۔
ڈاکٹر ڈار کو آفیسرز ٹریننگ اکیڈمی (او ٹی اے) ، کمپٹی میں رینک ایڈوانسمنٹ ریفریشر کورس میں ان کی شاندار کارکردگی کے لئے یہ اعزاز ملا، جہاں انھوں نے تربیتی کورس کے دوران میرٹ کے لحاظ سے پہلا مقام حاصل کیا تھا۔ این سی سی کے ڈائریکٹر جنرل لیفٹیننٹ جنرل گربیرپال سنگھ، پی وی ایس ایم، اے وی ایس ایم، وی ایس ایم نے یہ ایوارڈ پیش کیا، جنھوں نے کیڈٹس سے خطاب کرنے کے لیے پہلی بار علی گڑھ کا دورہ کیا ۔
تقریب میں اعلیٰ فوجی افسران، این سی سی افسران اور علی گڑھ گروپ کے مختلف کالجوں کے کیڈٹ موجود تھے۔ ڈاکٹر فاروق احمد ڈار اجمل خاں طبیہ کالج کے شعبہ تشریح و منافضل عزا کے چیئرمین اور سر سید ہال (جنوب) کے پرووسٹ کے عہدے پر بھی فائز ہیں ۔

For All Latest Updates

ABOUT THE AUTHOR

...view details